رامبن: مرکزی زیر اہتمام جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے تھانہ پولیس بٹوٹ کے تحت چوری معاملے میں حراست میں لیے گیے ایک ملزم کی منگل کے روز شیر کشمیر ایمرجنسی ہسپتال بٹوٹ میں مشتبہ موت ہوگئی۔ متوفی کی شناخت عابد احمد عمر 29سال ولد محمد اسلم ساکنہ تھو پال تصیل بٹوٹ ضلع رامبن کے طور پر کی گئی، جسے مبینہ طور ہسپتال کے آکیسجن پلانٹ سے دیگر دو ساتھیوں کے ساتھ ملکر چوری کرنے کا الزام تھا۔ پولیس نے انہیں گرفتار کرکے جوری کا سامان بھی برآمد کیا تھا۔
پولیس زرایع کے مطابق عابد اور دیگر دو ساتھیوں کے کو چوری کے ایک معاملہ میں کچھ روز گرفتار کیا گیا تھا۔ منگل کی دوپہر عابد کو پیٹ میں درد کی شکایت کے بعد اسے بٹوٹ ہسپتال سے رجوع کیاگیا تھا تاہم بعد میں اس ابتدائی علاج کے بعد دوبارہ پولیس تھانہ بٹوٹ لایا گیا۔ کچھ دیر بعد اس کی دوبارہ طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد اسے بٹوٹ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: رکن اسمبلی ارجن سنگھ راجو کا ضلع ہسپتال رامبن کا دورہ - MLA RAMBAN VISITS DISTRICT HOSPITAL
قبل ازیں سب جج کورٹ بٹوٹ نے اس معاملہ میں تینوں ملزمان کو ضمانت دے دی تھی تاہم ضمانت کی کاروائی سے قبل ہی عابد کی موت ہوگئی۔ اس پورے معاملہ کی ضلع مجسٹریٹ رامبن بصیرالحق چودھری نے عابد احمد کی موت کی مجسٹریل انکوائری کا حکم دے دیا۔ سب ڈویژن مجسٹریٹ بانہال کو مکمل انکوائری کر کے ایک ہفتے کے اندر رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت دی گئی۔ ضلع پولیس سربراہ کلبیر سنگھ نے زرایع ابلاغ کے نمائندوں سے اسلسلے میں بات کرتے ہوے کہا متوفی کو کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد اسے بھائی کے حوالے کردیا گیا تھا تاہم اس کی بٹوٹ ہسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ عابد پہلے بھی سنگین جرائم میں ملوث پایا گیا تھا۔ اس پر عصمت دری اور منشات کی اسمگلنگ کے الزامات تھے۔ انہو نے کہا پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد عابد کی لاش کو ارکان خاندان کے حوالہ کردیا اور بعد ازاں آخری رسومات ادی کی گئی۔