ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ کے دور دراز علاقوں میں کام کرنے والے افراد کی گھر واپسی شروع ہو گئی ہے۔ دوسرے ضلع میں کام کرنے والے ان مزدوروں کو سرکاری بس سے واپس لایا گیا ہے۔
بس اسٹینڈ پر آنے والے مزدوروں کی ہیلتھ اسکریننگ کی گئی۔
امروہہ صدر تحصیل کے ایس ڈی ایم وویک یادو نے بتایا کہ باہر سے آنے والے مزدوروں کی ہیلتھ اسکریننگ محکمہ صحت کے ڈاکٹر کر رہے ہیں، جو مزدور صحت مند ہیں اور ان میں کورونا وائرس کی کوئی علامات نہیں ہے اُن مزدوروں کو گھر بھیجا جا رہا ہے۔
ساتھ ہی ان مزدوروں کو ایک راشن کٹ بھی فراہم کی جا رہی ہے۔