ETV Bharat / state

عازمین حج حکومت کے احکامات کے منتظر

author img

By

Published : Mar 5, 2021, 10:23 PM IST

حج 2021 کے تعلق سے مختلف پہلوؤں پر اب تک فیصلہ نہ ہونے کے سبب عازمین حج کی کورونا ٹیکہ کاری اور دیگر تیاریاں اب تک نامکمل ہیں۔

عازمین حج حکومت کی احکامات کے منتظر
عازمین حج حکومت کی احکامات کے منتظر

عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ برس بھارت سے عازمین حج سفرِ حج پر نہیں جاسکے تھے۔ تاہم رواں برس بھارتی حکومت نے عازمین حج کو یقین دہانی کرائی ہے کہ انہیں سفر حج پر بھیجا جائے گا۔ حکومت کی جانب جاری ایڈوائزری کے مطابق عازمین کو سفر حج پر جانے سے قبل کورونا کا ٹیکہ لینا ضروری ہوگا۔

حج 2021 کے تعلق سے مختلف پہلوؤں پر اب تک فیصلہ نہ ہونے کے سبب اس سلسلے میں مقامی سطح پر جو تیاریاں عازمین حج کرتے ہیں وہ اب تک نامکمل ہیں۔ عازمین حج حکومت کے احکامات کے منتظر ہیں۔

پروانچل حج سیوا سمیتی کے سرپرست مولانا ریاض احمد نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'بھارتی حکومت نے ابھی تک عازمین حج کو کسی بھی نوعیت کی کوئی ہدایت نہیں دی ہے۔ سعودی حکومت نے بھی ابھی تک ویزا کے لئے پاسپورٹ طلب نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے عازمین حج کشمکش کے عالم میں ہیں۔

انہوں نے کہا حکومت کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق سفر حج پر جانے والوں کے لئے کورونا ویکسین لینا ضروری ہے اور کورونا ویکسین لینے کی ایک مدت ہے۔ اگر حکومت اس سلسلے میں جلد ہدایت جاری نہیں کرتی ہے تو عازمین حج کو کورونا ویکسین کی مکمل ڈوز لینے میں دشواری پیش آسکتی ہیں۔

مولانا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ گزشتہ برسوں میں عازمین حج کو 46 دن مکہ مدینہ میں قیام کا وقت ملتا تھا لیکن اس برس اس کی میعاد 10 دن کم کردی گئی ہے۔

ویڈیو

مولانا ریاض احمد نے یہ بھی کہا کہ حکومت اس سلسلے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی ہے تو کورونا ویکسین لینے میں کوئی دشواری نہیں ہوگی اور سبھی مقامی سطح کی تیاریاں بھی مکمل ہو جائیں گی۔ لیکن اگر حج کمیٹی آف انڈیا عازمین حج کے سلسلے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کرے گی تو پھر آنے والے دنوں میں عازمین کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مولانا نے کہا کہ سفر حج پر جانے والوں کے لئے مقامی سطح پر کیمپ لگا کر ان کو حج ادا کرنے کی تربیت دی جاتی ہے اور کورونا کے ٹیکہ سمیت مختلف طریقے کے ٹیکے بھی لگائے جاتے ہیں لیکن کاغذاتی کارروائی اب تک نامکمل ہیں عازمین کو حکومت کی ہدایات کا انتظار ہے لہٰذا بھارتی حکومت سعودی حکومت سے جلد از جلد رابطہ قائم کرکے ہدایات جاری کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.