تفصیلات کے مطابق، سہارنپور کے دیوبندی علاقے کے گاؤں میں امبیٹا شیخ نامی علاقے سے ٹاٹا میجک میں سوار بچے اسکول سے واپس آ رہے تھے۔ دوران سفر ڈرائیور نے چلتی میجک کا اسٹیئرنگ برابر میں بیٹھے دس برس بچے کو تھما دیا۔ توازن بگڑنے کی وجہ سے گاڑی سڑک کے کنارے کھائی میں پلٹ گئی۔
میجک پلٹتے ہی بچوں نے چینخ پکار شروع کر دی۔ راہ گیروں نے میجک سے بچوں کو باہر نکال کر ہسپتال میں داخل کروایا۔ اس حادثے میں ایک درجن سے زائد بچے زخمی ہوئے ہیں۔ معمولی طور پر زخمی ہوئے بچوں کو علاج کے بعد ہسپتال سے گھر روانہ کردیا گیا۔
واردات کی خبر ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور زخمی بچوں سے واردات کے متعلق معلومات حاصل کی۔
علاقے کے پولیس افسر اجے کمار شرما نے بتایا کہ اس میں ڈرائیور کی لاپرواہی سامنے آرہی ہے اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ۔