ETV Bharat / state

Greater Noida Police Arrested two absconding مبینہ گائے ذبیحہ کے الزام میں دو گرفتار - پولیس نے ملزمین کو جیل بھیجا

گریٹر نوئیڈا پولس نے مبینہ گائے ذبیحہ کیس میں دو مفرور ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ ان دونوں کے خلاف گائے ذبح کرنے سے متعلق مقدمات درج ہیں۔ Greater Noida Police Arrested Two Absconding

گائے
گائے
author img

By

Published : Aug 29, 2022, 12:03 PM IST

دادری: ریاست اترپردیش کے ضلع دادری میں پولیس نے مبینہ گائے ذبیحہ کے معاملے میں دو مفرور ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل، دو چاقو، دو غیر قانونی اسلحہ، کارتوس برآمد کیے ہیں۔ نوئیڈا پولس نے دونوں کو چتھیرا گاؤں سے گرفتار کیا۔ Greater Noida Police arrested two absconding accused

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمین پر الزام ہے کہ 28 اگست کو دونوں نے دادری تھانہ علاقے کے چتھیرا گاؤں کے نزدیک بائی پاس پر گائے ذبح کرنے کی واردات کو انجام دیا تھا۔ جس کی باقیات ملنے پر لوگوں نے دادری پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے معاملے کی چھان بین شروع کی اور دونوں ملزمین کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمین نے بتایا کہ اس سے قبل بھی کئی بار وہ ممنوعہ جانور کو ذبح کر چکے ہیں۔

دونوں ملزمین کے خلاف ضلع میں متعدد مقدمات درج ہیں۔ پولیس نے دونوں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ تفتیش کے دوران دونوں ملزمین نے انکشاف کیا کہ وہ جنگل میں گھومنے والے آوارہ ممنوعہ جانوروں کو ذبح کرتے تھے اور ان کا گوشت دہلی لے جا کر فروخت کرتے تھے۔

مزید پڑھیں:Stop Cow Slaughter حکومت گائے کے ذبیحہ کو روکنے کے لیے قانون بنائے ڈنڈی سوامی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.