اتر پردیش کے نوئیڈا اسٹیڈیم میں کھادر ویلی اسپورٹ اور وکٹری تائیکوانڈو اکیڈمی کے زیر اہتمام تیسری گرانڈ وکٹری تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس چیمپئن شپ میں قومی دارالحکومت دہلی، اتر پردیش، ہریانہ اور پنجاب کی 35 ٹیموں نے شرکت کی جس میں مختلف زمروں کے تقریباً 500 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
اس چیمپئن شپ میں وکٹری تائیکوانڈو اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ایس ایس اکیڈمی کےکھلاڑی دوسرے اور گرین آرچ کے کھلاڑی تیسرے نمبر پر رہے۔
چیمپئن شپ کا انعقاد کوچ قدوش علی کی نگرانی میں کیا گیا جبکہ وکاس چائلڈ کیئر (این جی او ) اور ہرش چوہان کا خصوصی تعاون رہا، جس کی وجہ سے یہ چیمپئن شپ کافی کامیاب رہی۔
اس موقع پر کوچ قدوش علی نے کہا کہ ان بچوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرایا گیا ہے وہ یقیناً ان بچوں کو مستقبل میں بہترین کھلاڑی بننے کا جذبہ پیدا کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے آفیشل کا اعلان کیا
کوچ قدوس علی کی حوصلہ افزائی سے کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ کوچ قدوس علی کا ویژن ہے کہ اس چیمپئن شپ میں حصہ لینے والے کھلاڑی پیرس اولمپک میں شرکت کریں۔ ممکن ہے ان میں بعض کھلاڑی پیرس 2024 اولمپک میں ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بھی نظر آئیں۔
چیمپئن شپ میں فاتح ٹیموں کو ٹرافی دی گئی۔ ساتھ ہی تمام کوچز کو بھی مومینٹو اور ٹرافی دے کر اعزاز سے نوازا گیا۔