محترمہ مایاوتی نے جمعہ کو اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا، ملک کی سڑکوں پر اپنے گھروں کو لوٹنے والے لاچار لاکھوں مہاجر مزوروں و ان کے بلکتے کنبوں کی بھوک، بدحالی و راستے میں ہورہی اموات کی ٹی وی پر دکھایا جانے والا منظر دل کو دہلا دینے والا ور کافی تکلیف کا باعث ہے۔
ایسے میں مرکزی ، ریاستی حکومتیں آج ان کی زندگی۔موت کی لڑائی سے نپٹنے کے لئے کارگر نظام کو فورا نافذ کریں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل محترمہ مایاوتی نے جمعرات کو اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا تھا ’لاچار،مظلوم کروڑوں مزدوروں کے لئے 1000کروڑ روپئے کا اعلان کیا گیا ہے وہ یو پی جیسے کافی متاثرہ ریاست کو سیدھے ملنا چاہئے، تاکہ یہ انہیں ان کے اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کا حقیقی سہارا بن سکے اور غریب مزدوروں کو آئندہ نقل مکان پر مجبور نہ ہونا پڑے۔