ETV Bharat / state

گورکھپور: کشی نگر ہائی وے پر سڑک حادثہ، 6 لوگ ہلاک، 27 زخمی - ہائی وے پر ایک سڑک حادثہ پیش آیا

جمعرات کی دیر رات گورکھپور-کشی نگر ہائی وے پر ایک سڑک حادثہ پیش آیا۔ ایک ٹرک نے یہاں کھڑی بس کو ٹکر مار دی۔ اس میں 6 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 27 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ Uttar Pradesh Road Accident

Gorakhpur: Road accident on Kushinagar highway

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 10, 2023, 8:20 AM IST

گورکھپور: گورکھپور-کشی نگر ہائی وے پر جمعرات کی دیر رات ایک سڑک حادثہ پیش آیا۔ یہاں جمعرات کی دیر رات جگدیش پور کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک نے پیچھے سے دو بسوں کو ٹکر مار دی۔ اس سڑک حادثے میں 6 مسافروں کی موت ہو گئی۔ 27 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ گورکھپور سڑک حادثہ میں زخمی لوگوں کو پانچ ایمبولینسوں کی مدد سے ضلع اسپتال اور میڈیکل کالج لے جایا گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں سے دو کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ جن کی شناخت کی گئی ہے ان میں شیلیش پٹیل (25) ولد نند لال پٹیل، سریش چوہان (35) ولد جواہر چوہان ساکن ترک پٹی، کشی نگر، نتیش سنگھ (25) ولد اشوک سنگھ ساکنہ مدرہا، ہاٹا کشی نگر، ہمانشو یادو ، بنساری یادو (24) شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حادثات کو روکنے کیلئے ٹریفک قوانین پر عمل کرنا لازمی،اے آر ٹی او اننت ناگ

ڈاکٹروں کے مطابق بعض زخمی مسافروں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ سڑک حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی سٹی اور دیگر حکام موقع پر پہنچ گئے۔ عہدیداروں نے مریضوں کے حوالے سے صدر اسپتال اور میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں سے بھی بات کی۔ اس کے بعد مزید ڈاکٹروں کو بھی وہاں بلایا گیا۔ پولیس ہلاک ہونے والوں کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق گورکھپور سے روڈ ویز کی کنٹریکٹ بس مسافروں کو لے کر پارونا کی طرف جارہی تھی۔ جگدیش پور کے ملا پور کے قریب بس کا پہیہ پنکچر ہو گیا۔ ڈرائیور نے بس سڑک کے کنارے کھڑی کر دی۔ کنڈیکٹر نے دوسری بس منگوائی تھی۔ مسافروں کو خالی بس میں سوار کیا جا رہا تھا جو گورکھپور سے آئی تھی۔ کچھ مسافر پہلے ہی بس میں سوار ہو چکے تھے۔ اس دوران بہت سے لوگ دونوں بسوں کے درمیان کھڑے تھے۔ اسی وقت ایک تیز رفتار ٹرک نے آکر بس کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ تصادم اتنا زوردار تھا کہ 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بس کا پہیہ دو لوگوں پر چڑھ گیا۔ اس حادثے میں تقریباً 27 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں سے 12 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.