ETV Bharat / state

Hearing on Mukhtar Ansari ایم پی ایم ایل اے کورٹ میں مختار انصاری کے خلاف آج سماعت - مختار انصاری کے خلاف سماعت آج

غازی پور کے ایم پی ایم ایل اے کورٹ میں آج مختار انصاری کے خلاف ایک اور گینگسٹر کیس کی سماعت ہوگی۔ اس کے بعد مختار انصاری کے خلاف فیصلہ آسکتا ہے۔

مختار انصاری
مختار انصاری
author img

By

Published : May 6, 2023, 10:36 AM IST

غازی پور: مختار انصاری کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ حال ہی میں 29 اپریل کو غازی پور کی ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے گینگسٹر کیس میں 10 سال کی سزا سنائی اور 5 لاکھ کا جرمانہ عائد کیا۔ ہفتہ کو ایم پی ایم ایل اے کورٹ میں ایک اور گینگسٹر کیس کی سماعت ہوگی۔ اس کے بعد مختار انصاری کے خلاف بھی فیصلہ آسکتا ہے۔

واضح رہے کہ 2010 میں کپل دیو سنگھ کے قتل کیس اور محمد آباد میں ویر حسن کے قاتلانہ حملے کے حوالے سے گینگ چارٹ بنایا گیا ہے۔ گینگسٹر کے اس معاملے میں فیصلہ 19 اپریل کو ہی آنا تھا۔ لیکن، اے ڈی جی سی کریمنل کی جانب سے تحریری دلائل کے لیے موقع مانگا گیا تھا۔ عدالت نے تحریری دلائل کے لیے 27 اپریل کی تاریخ مقرر کی تھی۔ 27 اپریل کو اے ڈی جی سی کریمنل نے تحریری دلائل پیش کیے۔ تحریری دلائل پیش کرنے کے بعد عدالت آج (6 مئی) کو سماعت کے بعد فیصلہ سنا سکتی ہے۔ یہ جانکاری اے ڈی جی سی کریمنل نیرج سریواستو نے دی۔

مزید پڑھیں: Order To Attach Property مختار انصاری کے قریبی لوگوں کی جائیداد قرق کرنے کا حکم

انصاری برادران کے خلاف ایک کے بعد ایک کارروائی کی جارہی ہے۔ غازی پور کے بی ایس پی ایم پی افضل انصاری اور ان کے بھائی مختار انصاری کو غازی پور کے ایم پی ایم ایل اے عدالت نے 29 اپریل کو ایک گینگسٹر کیس میں قصوروار قرار دیا۔ افضل انصاری کو غازی پور ڈسٹرکٹ جیل میں رکھا گیا ہے۔ یہی نہیں سزا کے 56 گھنٹے بعد افضل انصاری کی پارلیمنٹ کی رکنیت بھی منسوخ کر دی گئی۔ دوسری جانب ایک دن پہلے یعنی جمعہ کی بات کریں تو ڈی ایم کے حکم پر افضل انصاری کے تین اسلحہ لائسنس بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.