ETV Bharat / state

Ghaziabad Case: پولیس نے ٹویٹر انڈیا کو نوٹس بھیج کر ایک ہفتہ میں مانگا جواب - Ghaziabad Case: پولیس نے ٹویٹر انڈیا کو نوٹس بھیج کر ایک ہفتہ میں مانگا جواب

غازی آباد پولیس نے ٹویٹر انڈیا کے منیجنگ ڈائریکٹر منیش مہیشوری کو نوٹس بھیجا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہیں سات دن کے اندر جواب دینے کو کہا گیا ہے۔ یہ نوٹس غازی آباد کے علاقے لونی میں بزرگ کے ساتھ ہوئی مارپیٹ کا ویڈیو وائرل ہونے سے متعلق ہے۔

غازی آباد پولیس نے ٹویٹر انڈیا کو نوٹس بھیج کر ایک ہفتہ میں مانگا جواب

author img

By

Published : Jun 18, 2021, 9:27 AM IST

بزرگ کے ساتھ مار پیٹ کا ویڈیو وائرل ہونے کا معاملہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ اب غازی آباد پولیس نے ٹویٹر انڈیا کے منیجنگ ڈائریکٹر منیش مہیشوری کو قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔

پولیس جاننا چاہتی ہے کہ بروقت معلومات دینے کے باوجود مائیکرو بلاگنگ سائٹ نے ویڈیو کو وائرل ہونے سے کیوں نہیں روکا۔ نوٹس میں ٹویٹر کے منیجنگ ڈائریکٹر کو جواب داخل کرنے کے لئے 7 دن کی مہلت دی گئی ہے۔

قانونی نوٹس
قانونی نوٹس

گزشتہ 15 جون کو پولیس نے لونی بارڈر تھانے میں ایک کیس درج کیا تھا۔ اس معاملے میں ٹویٹر انڈیا اور 7 دیگر افراد کے خلاف کیس درج کیا گیا تھا۔ درج کی گئی ایف آئی آر میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ جب ویڈیو غلط طریقے سے وائرل ہو رہی تھی، تو ٹویٹر نے کوئی ٹھوس قدم کیوں نہیں اٹھایا، جس کی وجہ سے ماحول کشیدہ ہوگیا۔ اس کی وجہ سے صورتحال مزید خراب ہونے کے دہانے پر پہنچ چکی تھی۔

اس نوٹس کا جواب دینے کے لئے ٹویٹر کو پورا ہفتہ ہے۔ ٹویٹر کمیونیکیشن انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ، ممبئی کے منیجنگ ڈائریکٹر منیش مہیشوری کو یہ نوٹس بھیجا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.