ETV Bharat / state

Online Marriage کانپور کی لڑکی نے جرمنی سے آن لائن لڑکے سے نکاح کیا - کانپور کی دلہن نے جرمنی سے آن لائن دولہا

ٹیکنالوجی کے اس دور میں رسم و رواج بھی اسی مناسبت سے بدل رہے ہیں۔ اس کی ایک مثال کانپور میں دیکھی گئی۔ جہاں کانپور کی دلہن نے جرمنی سے آن لائن دولہا سے شادی نکاح کیا۔

کانپور کی لڑکی نے جرمنی سے آن لائن لڑکے سے نکاح کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 8, 2023, 8:30 PM IST

کانپور: شہر کے سول لائنز تھانہ علاقہ کے رہنے والے حاجی فرحت کے گھر بیٹی کی شادی کی خوشیاں بہت منفرد تھیں۔ حاجی فرحت نے اپنی بیٹی کی شادی کی بہت تیاریاں کی تھیں۔ بیٹی مدیحہ کی شادی جرمنی میں بیٹھے محمد حسن کے ساتھ بدھ کو آن لائن ہوئی۔ سول لائنز میں واقع ایمپائر اسٹیٹ مسجد میں دونوں اطراف کے رشتہ دار موجود تھے۔ جرمنی میں موجود محمد حسن نے تین بار قبول ہے کہہ کر آن لائن شادی کی۔

کانپور کی لڑکی نے جرمنی سے آن لائن لڑکے سے نکاح کیا

دولہا جب جرمنے سے واپش آئے تو ولیمہ کا اہتمام کیا جائے گا۔لڑکی والوں کی خواہش تھی کہ وہ شادی دھوم دھام سے کریں لیکن لڑکا نہیں آ سکا جس کی وجہ سے آن لائن نکاح کرنا پڑا ۔یہ آن لائن شادی کانپور میں سرخیوں میں ہے۔

حاجی فرحت نے بتایا کہ بیٹی مدیحہ حسین نے انجینئرنگ (بی ٹیک) کی تعلیم حاصل کی ہے۔ جبکہ محمد حسن نے ملائیشیا سے ایم ٹیک کیا ہے۔ محمد حسن ایک انجینئر ہیں اور فی الحال جرمنی میں کام کرتے ہیں۔ اس آن لائن نکاح میں جس نے بھی حصہ لیا اس نے بتایا کہ کانپور کی دلہن کو جرمنی سے دولہا ملا ہے۔ حاجی فرحت نے بتایا کہ ڈیجیٹل دنیا کے اس دور میں آن لائن شادیاں بھی شروع ہو گئی ہیں۔ اس نئی روایت سے ہر کوئی واقف ہو رہا ہے اور کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام رشتہ دار بھی آن لائن نکاح سے خوش ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.