سنبھل: اترپردیش کے ضلع سنبھل کے کوڑھ فتح گڑھ علاقے میں ایک اجتماعی عصمت دری متاثرہ نے ملزمین کے ذریعہ سمجھوتہ کرنے کا دباؤ بنائے جانے سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلیا۔Rape Survivor Commits Suicide
ایس پی چکریش مشرا نے بدھ کو بتایا کہ تھانہ کوڑھ فتح گڑھ کے تحت گاؤں کے ایک شخص نے 15جولائی کو تھانے میں اطلاع دی کہ اس کی نابالغ بیٹی کے ساتھ تقریباً ایک ماہ قبل ایک شخص نے جنسی زیادتی کی ہے۔ اس کی تحریر پر متعلقہ دفعات اور پاسکو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔ متاثرہ نے تعزیرات ہند کی دفعہ 164 کے تحت درج کرائے گئے اپنے بیان میں ایک نہیں بلکہ چار افراد کے ذریعہ اس کے ساتھ عصمت دری کرنے کی جانکاری دی ۔ اس پر اجتماعی عصمت دری کا معاملہ درج کر کے چاروں ملزمین کے نام شامل کر لئے گئے تھے۔
ملزمین کی جانب سے متاثرہ فریق پر سمجھوتہ کرنے کا دباؤ بنایا جانے لگا۔ اس سے پریشان ہوکر بدھ کو متاثرہ نے اپنے گھر کے اندر پھانسی لگا کر خودکشی کرلیا۔ ایس پی نے بتایا کہ متاثرہ کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہےکہ ملزمین کے اہل خانہ سمجھوتہ کرنے کا لگاتار دباؤ بنا رہے تھے۔ پولیس نے متاثرین کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ سمجھوتہ کا دباؤ بنانے والوں کی گرفتاری کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Bulandshahr Rape Case دادا پر پانچ سالہ پوتی کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام
یواین آئی