ETV Bharat / state

گیل نے قدرتی گیس کو فروغ دینے کے لیے ڈیجیٹل مہم کا آغاز کیا

author img

By

Published : Jul 10, 2021, 10:39 PM IST

نئی دہلی میں گیل (انڈیا) لمیٹڈ نے قدرتی گیس کو فروغ دینے کے لئے ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لئے اینرجائزنگ لو کاربن فیول مہم کا آغاز کیا ہے۔

گیل نے قدرتی گیس کو فروغ دینے کے لیے ڈیجیٹل مہم کا آغاز کیا
گیل نے قدرتی گیس کو فروغ دینے کے لیے ڈیجیٹل مہم کا آغاز کیا

قدرتی گیس کے شعبے میں ملک کی صف اول کمپنی گیل (انڈیا) لمیٹڈ نے اپنے سبز توانائی کے عمودی( گرین اینرجی ورٹیکل) جیسے قابل تجدید توانائی اور ایتھنول کو فروغ دینے کے لئے ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لئے (اینرجائزنگ لو کاربن فیول) Energizing Low Carbon Future مہم کا آغاز کیا ہے۔

قدرتی گیس (نیچرل گیس) ماحول دوست ہے اور زندگی کو آسان بنانے کے لئے ماحول دوست کوششوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ اب کمپنی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کے مطابق کاربن کے اخراج اور آلودگی کو کم کرنے کے لئے اپنی سبز پوزیشن کو مزید مستحکم کرنے کے لئے تیار ہے۔

اینرجائزنگ لو کاربن فیول مہم کے ایک حصے کے طور پر گیل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ڈسکشن فورمز اور آرا پول کا اہتمام کرے گی۔ ان تمام کوششوں کے ذریعہ عام لوگوں کو آگاہ کیا جائے گا کہ مستقبل میں قدرتی گیس کاربن کے اخراج کو کم کرنے میں کس طرح معاون ثابت ہوسکتی ہے۔

کمپنی کے اہم منصوبوں کو کم از کم 1 گیگاواٹ قابل تجدید توانائی کا مضبوط پورٹ فولیو بنانے کے لئے، کمپریسڈ بائیوگیس (سی بی جی) اور ایتھنول پلانٹ کے قیام میں سرمایہ کاری کو قدرتی گیس کے دائرہ کار سے باہر کاروبار کو بڑھانے کے لئے کام کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:Population Bill Draft: اتر پردیش میں آبادی پر قابو پانے کے لئے قانونی سرگرمیاں تیز

گیل کا قدرتی گیس پائپ لائن نیٹ ورک 13،700 کلو میٹر پر محیط ہے ، کمپنی گرین انرجی کو فروغ دینے کے لئے پائپ لائن نیٹ ورک کو 6،700 کلو میٹر تک بڑھا رہی ہے۔

پائپ لائن کا بنیادی ڈھانچہ گیس کے ذرائع سے کھپت مراکز کو مربوط کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ جب کہ شمسی توانائی اور ہوا سے توانائی سے حاصل ہونے والی بجلی توانائی کا صاف ترین ذریعہ ہے ۔فضلہ کو کمپریسڈ بائیوگیس میں تبدیل کرکے آٹوموبائل اور گھریلو استعمال کے لئے صاف ایندھن کی دستیابی میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.