ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پرینکا گاندھی کا آج جموں وکشمیر کا دورہ، انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گی - JK Assembly Elections 2024 - JK ASSEMBLY ELECTIONS 2024

جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات 2024 کے توسرے مرحلے کے لیے مہم میں تیزی آگئی ہے۔ پرینکا گاندھی آج جموں وکشمیر کا دورہ کر رہی ہیں۔ وہ کئی جگہ انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گی۔

Priyanka Gandhi Vadra will visit Jammu and Kashmir today, address election rallies
پرینکا گاندھی واڈرا کا آج جموں وکشمیر کا دورہ، انتخابی ریلیوں سے کریں گی خطاب (ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 28, 2024, 12:31 PM IST

سرینگر: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا ہفتہ کو جموں و کشمیر میں پارٹی کے لیے انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گی۔ اس انتخابی سیزن میں یہ ان کی پہلی عوامی میٹنگ ہوگی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ جموں وکشمیر اور ہریانہ میں ایک ساتھ انتخابات ہو رہے ہیں۔ ہفتہ کی صبح پرینکا گاندھی پہلے بلور، کٹھوعہ میں ایک جلسۂ عام سے خطاب کریں گی اور پھر جموں کے بشنہ میں ایک ریلی سے خطاب کریں گی۔

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور سینئر لیڈر راہل گاندھی جموں و کشمیر اور ہریانہ میں انتخابات کے لیے بھرپور مہم چلا رہے ہیں۔ وہ اب تک کئی انتخابی جلسوں سے خطاب کر چکے ہیں۔ جموں و کشمیر میں تین مرحلوں میں انتخابات ہو رہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 24 سیٹوں کے لیے 18 ستمبر کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ 26 سیٹوں کے لیے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 25 ستمبر کو ہوئی۔ تیسرے اور آخری مرحلے کے لیے ووٹنگ یکم اکتوبر کو ہوگی جب کہ نتائج کا اعلان 8 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ ایک ہی مرحلے میں 5 اکتوبر کو ہونی ہے۔ ووٹوں کی گنتی جموں و کشمیر کے ساتھ 8 اکتوبر کو ہوگی۔ پرینکا گاندھی واڈرا کو آخری بار اس سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے دوران کانگریس کے لیے مہم چلاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ان کا نام کانگریس کے اسٹار کمپیئنرز کی فہرست میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اگر ہم حکومت میں آئے تو اسمارٹ میٹرز ختم کر دیں گے: راہل گاندھی - Rahul Gandhi Visits Sopore

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.