ETV Bharat / state

گیا میں 29 ستمبر کو تحفظ اوقاف پر ایک بڑے جلسے کا ہوگا انعقاد - Protection of Endowments - PROTECTION OF ENDOWMENTS

تحفظ اوقاف کے موضوع پر مدرسہ ترتیل القرآن میں 29 ستمبر کو ایک بڑا اجلاس ہوگا۔ جمیعت علمائے ہند ضلع گیا کے زیر اہتمام یہ اجلاس ہوگا اور اس میں ضلع کے ہر مکتبہ فکر کے علمائے کرام، ائمہ مساجد اور معززین شریک ہوں گے۔

گیا میں 29 ستمبر کو تحفظ اوقاف پر ایک بڑے جلسے کا ہوگا انعقاد
گیا میں 29 ستمبر کو تحفظ اوقاف پر ایک بڑے جلسے کا ہوگا انعقاد (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 28, 2024, 11:46 AM IST

گیا : گیا میں وقف ترمیمی بل کے تعلق سے 29 ستمبر کو ایک اجلاس ہوگا۔ جمیعت علماء ہند ضلع گیا کی جانب سے اجلاس بلایا گیا ہے۔ جس کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ جمیعت علمائے ہند ضلع گیا کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد عظمت اللہ ندوی نے بتایا کہ 29 ستمبر کو جمعیت علما ضلع گیا کا اجلاس مدرسہ ترتیل القران پنہر مسجد گیا میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کا آغاز 11 بجے دن سے ہوگا۔ اس اجلاس میں ملک کے موجودہ حالات بطور خاص تحفظ اوقاف کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ انہوں نے ضلع گیا کہ علماء، ائمہ مساجد اور معززین اور دانشوروں کو مدعو کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اس اجلاس میں مفید مشوروں پر عمل کرتے ہوئے آگے کا منصوبہ تیار ہوگا۔ انہوں نے اپنے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ وقف ترمیمی بل صرف ایک بل نہیں ہے، بلکہ ہماری شناخت اور ہمارے وجود اور ہماری شریعت کا معاملہ ہے۔ وقف میں جو ترمیم ہو رہی ہے، اس سے براہ راست مسلمانوں کو نقصان پہنچے گا۔ حکومت کی اگر نیت صاف ہے تو حکومت وقف املاک کو خرد برد ہونے سے بچائے، قابضین کے قبضے سے املاک کو آزاد کرائے، اس کے لیے اگر کوئی سخت کاروائی ہو تو اس کاروائی کو مسلمان استقبال کریں گے۔

مولانا محمد عظمت اللہ ندوی نے کہا کہ یہ تو برسوں سے مطالبہ ہو رہا ہے کہ وقف املاک کے تحفظ کے لیے حکومتیں ٹھوس قدم اٹھائیں اور جو بھی تجاوزات کر بیٹھے ہیں خواہ ان کا تعلق کسی بھی برادری اور فرقے سے ہو ان پر کاروائی کی جائے۔ لیکن یہ کہ ہمارے وقف کا تصور ہی بدل دیا جائے یہ آئین کے مطابق بھی نہیں ہے، ایکٹ اصلاح اور سدھار کے لئے ، کمیوں کو دور کرنے، عوام کو فائدہ پہنچانے، حق تلفی کو روکنے اور حقوق کی ادائیگی کے لئے ہوتا ہے تاہم وقف بل اسکے مختلف ہے، یہ بل تو ہماری املاک جو ہمارے آباء واجداد نے وقف کیا تھا اسکو ہی ختم کرنے کا منصوبہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گیا: بہار کی آٹھ سیٹوں پر ووٹنگ جاری - lok sabha 2024

انہوں نے اس دوران جے پی سی سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ مسلمانوں کی رائے اور ان کے حقوق کو مد نظر رکھ کر ہی مل کے تعلق سے سفارش کرے بلکہ اس بل کو ختم کرنے کی ہی سفارش جے پی سی کرے۔ واضح ہوکہ وقف ترمیمی بل کے تعلق سے ضلع میں یہ دوسرا اجلاس ہوگا۔ اس سے پہلے جامع مسجد میں اسی ماہ ایک نشست ہوئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.