ETV Bharat / sports

کرکٹر مشیر خان سڑک حادثے میں شدید زخمی، تین ماہ تک کرکٹ نہیں کھیل پائیں گے - MUSHEER KHAN Accident

بھارتی کرکٹر سرفراز خان کے چھوٹے بھائی مشیر خان سڑک حادثے میں شدید طور سے زخمی ہوگئے ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ اب آئندہ ماہ ہونے والے ایرانی کپ اور رانجی ٹرافی میچز نہیں کھیل سکیں گے۔

Musheer Khan is seriously injured in a road accident, will not be able to play Irani Cup and Ranji Trophy matches
مشیر خان سڑک حادثے میں شدید زخمی، ایرانی کپ اور رانجی ٹرافی میچز نہیں کھیل سکیں گے (File Photo IANS)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 28, 2024, 11:23 AM IST

حیدرآباد: ٹیم انڈیا کے اسٹار کرکٹر سرفراز خان کے چھوٹے بھائی مشیر خان سڑک حادثے میں شدید طور سے زخمی ہوگئے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ مشیر خان کی گردن میں کافی زیادہ چوٹ آئی ہے۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مشیر خان اپنے والد نوشاد خان کے ساتھ ایرانی کپ کے لیے کانپور سے لکھنؤ جا رہے تھے۔ حادثے کی وجوہات کا ابھی تک واضح نہیں ہوسکی ہے۔ لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ فارچونر کار سڑک پر 4 سے 5 بار پلٹ گئی جس کی وجہ سے مشیر اور ان کے والد زخمی ہوگئے۔

حادثے کی وجہ سے اب مشیرخان کے کم از کم 6 ہفتوں تک کرکٹ سے دور رہنے کا امکان ہے۔ مشیر خان کو کرکٹ میدان پر واپس آنے میں کم از کم 3 ماہ بھی لگ سکتے ہیں۔ اس چوٹ کی وجہ سے مشیر خان کا ایرانی کپ سے باہر ہونا یقینی ہے۔ جو آئندہ ماہ شروع ہونے والی ہے۔

واضح رہے کہ سرفراز خان کا خاندان اصل میں اتر پردیش کے اعظم گڑھ سے تعلق رکھتا ہے۔ ان کا گاؤں تحصیل سگڑی کے باسوپار میں ہے۔ قابل ذکر ہے کہ مشیر خان یکم سے 5 اکتوبر تک لکھنؤ میں ممبئی اور ریسٹ آف انڈیا کے درمیان ہونے والے ایرانی کپ 2024 کے میچ سے بھی باہر ہوگئے ہیں لیکن ان کے متبادل کرکٹر کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

مشیر خان ابھی 19 سال کے ہیں انھوں نے اجنکیا رہانے کی قیادت میں ممبئی کے لیے 2023-24 کے رنجی ٹرافی کے فائنل میں ودربھ کے خلاف سنچری بنائی تھی اور حالیہ دنوں میں ختم ہونے والی دلیپ ٹرافی میں بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

جہاں نہیں چلے جیسوال اور پنت وہاں چلا مشیر خان کا بلا

مشیر خان نے رنجی میں سچن تیندولکر کا ریکارڈ توڑ دیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.