ETV Bharat / state

کووڈ-19 کا مفت ٹیسٹ، عوام کی کوئی دلچسپی نہیں - barabanki Free test of Covid-19

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں محکمہ صحت کی جانب سے مفت میں کرائی جا رہی کووڈ-19 کے ٹیسٹ میں عوام دلچسپی نہیں لے رہی ہے۔

Free test of Covid-19, no public interest
کووڈ-19 کا مفت ٹیسٹ، عوام کی کوئی دلچسپی نہیں
author img

By

Published : Aug 8, 2020, 5:01 PM IST

بارہ بنکی میں موبائل وین سے محلے محلے کیمپ لگاکر کووڈ-19 کا ٹیسٹ کرنے والی ٹیم کو عوام کو متوجہ کرانے کے لئے مزید مشقت کرنی پڑرہی ہے۔ کافی سمجھانے بجھانے کے بعد کچھ لوگ ہی یہ اہم ٹیسٹ کرانے کے لئے راضی ہوئے ہیں۔

کووڈ-19 کا مفت ٹیسٹ، عوام کی کوئی دلچسپی نہیں

غور طلب ہے کہ کووڈ-19 کے مریض کی شناخت کرکے اس کی زنجیر کو توڑنے کے لئے محکمہ صحت محلے محلے کیمپ لگوا رہا ہے۔ جہاں یہ ٹیسٹ مفت کیا جاتا ہے۔ سنیچر کو یہ کیمپ شہر کے گھنٹہ گھر پر لگایا گیا۔

درمیان شہر لگے اس کیمپ میں ای ٹی وی بھارت کے پہونچنے تک کسی کا بھی ٹیسٹ نہیں ہوا تھا۔ علاقائی اے ایم ایم، آنگن باڑی اور آشا کارکنان عوام کو سمجھا کر ٹیسٹ کے لئے بیدار کر رہی تھیں، لیکن زیادہ تر عوام راضی نہیں ہو رہے تھے۔

عوام کو ٹیسٹ میں مثبت آنے کا خطرہ محسوس ہو رہا تھا، وہ قرنطنیہ اور دیگر علاج کے خوف کی وجہ سے ٹیسٹ کرانا مناسب نہیں سمجھ رہے۔ زیادہ تر عوام اس کیمپ کا مذاق اڑاتے نظر آرہے تھے۔ کافی مشقت کے بعد ایک بزرگ یہ ٹیسٹ کرانے کو راضی ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.