ETV Bharat / state

پرتاپ گڑھ: زہریلی شراب پینے سے خاتون سمیت چار افراد ہلاک - سنیتا سروج

اتر پردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ میں زہریلی شراب پینے سے ایک خاتون سمیت چار افراد کی موت ہوگئی۔

four people including a woman died after drinking poisonous liquor in pratapgarh
اترپردیش :زہریلی شراب پینے سے خاتون سمیت چار افراد ہلاک
author img

By

Published : Mar 15, 2021, 1:54 PM IST

پولیس سپرنٹنڈنٹ آفس سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ شب سنگرام گڑھ کے علاقے منوہر پور رام پورڈابی میں سنیتا سروج نام کی ایک خاتون کی سی ایچ سی سنگرام گڑھ میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔

اس کے بعد خاتون کے شوہر جواہر لال اور گاؤں کے 2 دوسرے افراد وجے کمار اور رام پرساد کی بھی موت ہوگئی۔

پورے واقعہ کی تفتیش کے دوران یہ پتہ چلا کہ ان سب نے 13 مارچ کو شراب پی تھی اور اس کے بعد وہ سب بیمار ہوگئے تھے۔

پولیس انسپکٹر جنرل پریاگراج کویندر پرتاپ سنگھ اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پرتاپ گڑھ، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس ایسٹ سریندر پرساد دویدی نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.