ETV Bharat / state

Bulandshahr Temples Vandalized بلندشہر میں مورتیاں توڑنے والے چار ملزمین گرفتار

بلند شہر میں مندر میں ہوئی توڑ پھوڑ کے واقعے کا انکشاف کرتے ہوئے پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ہریش شرما، شیوم، کیشو اور اجے کو گرفتار کر لیا۔ desecrating idols Case in Bulandshahr

بلندشہر میں مورتیاں توڑنے والے چار گرفتار

author img

By

Published : Jun 9, 2023, 8:43 AM IST

بلندشہر: ریاست اترپردیش کے ضلع بلندشہر کے گلاوٹھی علاقے میں مندر کے اندر مورتیاں توڑنے والے ملزمین کو پولیس نے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شلوک کمار نے جمعرات کو میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں بتایا کہ گاؤں برال میں گذشتہ یکم جون کی رات میں چار مندروں میں نصب 17 مورتیوں کو توڑ دیا گیا تھا۔ پولیس نے واقعہ کا پردہ فاش کرنے کے لئے پانچ ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔ اسی ضمن میں واقعہ کا انکشاف کرتے ہوئے گرام برال باشندہ ہریش شرما، شیوم، کیشو اور اجئے کو پولیس نے گرفتار کر کے واقعہ میں استعمال کیا گیا سبل بھی برآمد کرلیا ہے۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ واردات کو انجام دینے والے ملزم نے پہلے ہریش نامی ملزم کے جنگل میں واقع گھر میں شراب پی۔ بعد اذاں نشہ میں آکر اس نے لوہے کی سلاخ سے مورتیوں کو توڑ دیا۔ چاروں مندر گاؤں کی آبادی کے باہر واقع ہیں۔

پولیس پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے بتایا کہ مندر کی تباہ شدہ مورتیوں کو تبدیل کرنے کے لیے دیوتاؤں کی مورتیوں کو توڑنے کی سازش رچی گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اس واقعے میں دیگر افراد کے نام بھی سامنے آئے ہیں، پولیس انہیں جلد گرفتار کرکے جیل بھیج دے گی۔ معاملے کی مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ اس واقعہ کے بعد گاؤں میں کشیدگی ہے۔ پولیس نے کہا کہ 'گاؤں میں نصب دیگر سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی کھولا جا رہا ہے۔ جس کی وجہ سے دیگر ملزمان کا بھی پتہ چل جائے گا۔ پولیس کا خیال ہے کہ اس واقعے میں دوسرے لوگ بھی ملوث ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Bangladesh Hindu Temple Vandalized بنگلہ دیش کے ہندو مندر میں توڑ پھوڑ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.