کرپا رام شرما نے سنیچر کے روز میرٹھ میں بہوجن سماج پارٹی Bahujan Samaj Party کی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں بی ایس پی کے قومی جنرل سکریٹری ستیش چندر مشرا کی موجودگی میں پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔
- کرپارام شرما 32 سال تک کانگریس میں تھے:
کرپا رام شرما نوئیڈا کے رہنے والے ہیں اور پچھلے 32 برسوں سے کانگریس پارٹی سے وابستہ تھے۔ اس دوران وہ 16 سال تک نوئیڈا کانگریس کمیٹی Noida Congress Committee کے صدر کے عہدے پر بھی براجمان رہے۔
اس کے علاوہ طویل عرصے تک وہ ریاستی یوتھ ایگزکٹیو کمیٹی میں جنرل سکریٹری کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ کرپا رام شرما نے کانگریس کے لیے بہت جدوجہد کی لیکن پارٹی نے ان پر کبھی توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے انہوں نے یہ فیصلہ لیا ہے۔
- نوئیڈا سے الیکشن لڑیں گے:
کرپا رام شرما کا کہنا ہے کہ مایاوتی اور بہوجن سماج پارٹی نوئیڈا سمیت پورے ضلع کو طاقت دے رہی ہے۔ بہن جی نے برہمن سماج کو مضبوط کرنے کا کام کیا ہے۔ اسی لیے وہ کانگریس چھوڑ کر بہوجن سماج پارٹی میں شامل ہو گئے۔
کرپا رام شرما کانگریس کے مضبوط رہنما اور برہمن رہنما کے طور پر ابھرے۔ کرپا رام شرما کا کہنا ہے کہ وہ نوئیڈا سے الیکشن لڑیں گے۔
کرپا رام شرما نوئیڈا شہر کے چوڑا رگھوناتھ پور گاؤں سیکٹر 22 کے رہنے والے ہیں۔ کانگریس میں طویل عرصے سے کام کر رہے ہیں۔
نوئیڈا میٹروپولیٹن کے صدر نے اتر پردیش کانگریس اور انڈین نیشنل کانگریس میں مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔ کرپارام شرما اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ نارائن دت تیواری کے قریبی رہے ہیں۔