ETV Bharat / state

کسانوں کی تباہی کے دستاویزات ہیں زرعی قوانین: نرمل کھتری

author img

By

Published : Feb 17, 2021, 9:29 PM IST

کسان چوپال سے خطاب کرتے ہوئے نرمل کھتری نے کہا کہ کسان تحریک، کسان و زراعت کو سرمایہ کاروں کے چنگل سے محفوظ رکھنے کی لڑائی ہے۔ نئے زرعی قوانین ملک کے کسانوں کے تباہی کے دستاویزات ہیں، جو سرمایہ کاروں کے حمایتی ہیں۔

کسانوں کی تباہی کے دستاویزات ہیں زرعی قوانین: نرمل کھتری
کسانوں کی تباہی کے دستاویزات ہیں زرعی قوانین: نرمل کھتری

نئے زرعی قوانین کے خلاف کانگریس کے کسان چوپال کا سلسلہ جاری ہے۔ دراصل کسان چوپال میں کانگریس کارکنان دیہی علاقوں میں زرعی قوانین کی خامیاں بتا رہے ہیں اور حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

اسی ترتیب میں بدھ کے روز ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع کے دریہ باد اسمبلی حلقے کے پورے ڈلئی میں کسان چوپال کا اہتمام کیا گیا۔ جسے کانگریس کے سابق ریاستی صدر نرمل کھتری نے بطور محمان خصوصی خطاب کیا۔

کسان چوپال سے خطاب کرتے ہوئے نرمل کھتری نے کہا کہ کسان تحریک کسان و زراعت کو سرمایہ کاروں کے چنگل سے محفوظ رکھنے کی لڑائی ہے۔ نئے زرعی قوانین ملک کے کسانوں کے تباہی کے دستاویزات ہیں، جو سرمایہ کاروں کے حمایتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ زرعی قوانین نافذ ہو جائیں گے تو کسان برباد ہو جائیں گے۔ اس پنچایت کے ذریعہ ہم وزیراعظم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کسانوں کے مفاد میں اپنا زد چھوڑ کر زرعی قوانین کو جلد از جلد واپس لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے کووڈ پر سارک اجلاس کے لئے پاکستان کی دعوت دی

وہیں کسان چوپال کی صدارت کر رہے کانگریس کے ضلع صدر محمد محسن نے کہا کہ تینوں قوانین کسانوں کو سرمایہ کاروں کا غلام بنانے والے ہیں۔ ان قوانین سے نہ تو کسان کا بھلا ہونے والا ہے اور نہ ہی ملک کے عوام کا۔ اگر یہ قوانین نافذ ہو گئے تو کسان کے فصل کو صحیح قیمت نہیں مل پائےگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.