ETV Bharat / state

بہرائچ: غریب مزدوروں میں فوڈ کٹ تقسیم

ضلع مجسٹریٹ شمبھو کمارنے گاؤں جاکر غریب مزدوروں کو اناج کے ساتھ ہی صابن بھی تقسیم کیے۔

بہرائچ: غریب مزدوروں میں فوڈ کٹ تقسیم
بہرائچ: غریب مزدوروں میں فوڈ کٹ تقسیم
author img

By

Published : Mar 28, 2020, 2:03 PM IST

ضلع مجسٹریٹ شمبھو کمارنے کہا کہ وزیر اعظم نے 21 دنوں کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا۔

لاک ڈاؤن کے بعد ملک کے ہر شہری کو اپنے گھروں میں رہنا ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران یہ خیال رکھا جارہا ہے کہ کوئی بھی شخص کو بھوکا نا رہے اس کے لیے راشن کو گھر گھر پہنچانے کا بندوبست کیا جارہا ہے، دکانداروں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی یہ کوشش ہے کہ ہر گھر میں دودھ ، پانی ، سبزیاں اور دیگر ضروری سامان کی فراہمی کے انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی شخص کو تکلیف نہ ہو۔ حکومت خاص طور پر اس بات پر مرکوز ہے کہ یومیہ مزدوری کرنے والے مزدوروں کو لاک ڈاؤن کے دوران کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔ لہذا ایسے لوگوں کی شناخت کرکے انتظامیہ اور سماجی کارکنوں کے ساتھ ہم آہنگی کرکے ہر فرد کو کھانا کھلانے کے انتظامات کیے جائیں۔

بہرائچ: غریب مزدوروں میں فوڈ کٹ تقسیم

اس سلسلے میں غلہ، اناج کے کٹ کے ساتھ کورونا وائرس کی روک تھام اور کنٹرول روم کے ٹیلیفون نمبر سے متعلق کتابچہ مزدوروں میں تقسیم کیے گئے ہیں تاکہ مزدوروں کو کسی بھی پریشانی کی صورت میں مشاورت مل سکے۔

فوڈ کٹ کی تقسیم کے دوران ضلع مجسٹریٹ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کرونا وائرس سے نہ ڈرے بلکہ مکمل طور پر چوکس رہیں ذاتی حفظان صحت پر دھیان دیں خاص طور پر ہاتھوں کی صفائی جس پر آپ کو صابن بھی فراہم کیا گیا ہے۔

شمبھو کمار نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے طریقوں کے بارے میں معلومات دی اس موقع پر ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ جئے چندر پانڈے ، ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ آفیسر راجیش کمار مشرا اور چیف ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر بلونت سنگھ موجود رہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.