دیوالی کے موقع پر گھروں کو سجانے کے لیے پھولوں کا استعمال ہوتا ہے۔ لیکن رواں برس پھول مہنگے ہیں، جس کی وجہ سے پھولوں کا استعمال کم کیا جا رہا ہے۔
پھولوں کے کاروباریوں کے مطابق اس سال پھولوں کی خریداری نہیں ہو رہی ہے جس طرح سے پھولوں کی خرید و فروخت پہلے ہوتی تھی وہ اب پہلے کی طرح نہیں ہے۔
کاروباریوں نے بتایا کہ کورونا وائرس اور پچھلے دنوں لاک ڈاؤن کے چلتے ہر چیز مہنگی ہوئی ہے، تو وہیں پھولوں پر بھی مہنگائی کا اثر دیکھنے کو مل رہا ہے۔
مزید پڑھیں:
روشنیوں اور خوشیوں کا تہوار دیوالی کا پر جوش اہتمام
پھول کے کاروباری نے بتایا کہ گزشتہ برس پھول 30 روپے کلو ملا اور بازار میں 50 روپے کلو تک فروخت ہوا، لیکن اس سال 80 روپے کلو مل رہا ہے اور 100 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
مہنگائی کے سبب پھولوں کا کاروبار شدید متاثر ہوا ہے۔