ETV Bharat / state

مئو میں پھولوں کی ہولی کا انعقاد - اترپردیش نیوز

مئو میں گزشتہ سات برسوں سے ہولی کے روز بھولوں کی ہولی کا انعقاد کیا جاتا ہے جس کے ذریعے عوام میں امن و امان کا پیغام دیا جاتا ہے۔

مئو میں پھولوں کی ہولی کا انعقاد
مئو میں پھولوں کی ہولی کا انعقاد
author img

By

Published : Mar 29, 2021, 8:47 PM IST

ہولی کا تہوار آج پورے ملک میں منایا جارہا ہے۔ لوگ روایتی اور فاگ گیتوں پر چھومتے اور رنگ گلالوں میں سرابور نظر آرہے ہیں۔

اس موقع پر آج مئو میں سنگھرش سمیتی کی جانب سے بھولوں کی ہولی کا انعقاد کیا جاتا ہے، اس ہولی میں تقریبا دو سو کلوگرام پھولوں کی پنکھڑیاں منگوائی جاتی ہے اور سنگھرش سمیتی کے ذمہ دار خود ہولی کے لئے پھولوں کا ڈھیر تیار کرتے ہیں۔

ویڈیو

پروگرام میں شاعر، سماجی کارکن اور عوامی نمائندوں کے ساتھ ساتھ مقامی لوگ بھی شرکت کرتے ہیں۔ جن کا مقصد پھول برسا کر ملک میں امن و امان کا پیغام دینا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ اس پروگرام کا سلسلہ گذشتہ سات برسوں سے مسلسل جاری ہے۔ اس پروگرام کے تعلق سے شاعر سلمان کہتے ہیں کہ ہم امن و امان کا پیغام پوری دنیا میں پھیلانا چاہتے ہیں۔ تاکہ لوگ متاثر ہو کر راہ راست پر آجائیں۔

وہیں دیگر لوگوں کا کہنا ہے کہ 'گھوسی سنگھرش سمیتی کے ذمہ داروں کی کوشش کا نتیجہ ہے کہ علاقے میں ہندو اور مسلمانوں کے درمیان کشیدگی جیسے حالات کبھی پیدا نہیں ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.