ETV Bharat / state

مظفر نگر: اترپردیش کا پہلا کووڈ کنٹرول روم تیار

author img

By

Published : May 18, 2021, 4:30 PM IST

مظفر نگر میں اتر پردیش کا پہلا ایک ہزار اسکوائر فٹ پر پھیلا کووڈ کنٹرول روم تعمیر کیا گیا ہے۔کووڈ کنٹرول روم بنانےکا مقصد ضلع میں موجود تمام کووڈ معاملات اور مریضوں کو ملنے والی تمام سہولیات پر نظر رکھی جاسکے۔

اتر پردیش کا پہلا کووڈ کنٹرول روم تیار
اتر پردیش کا پہلا کووڈ کنٹرول روم تیار

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے کلیکٹریٹ کے احاطے میں اترپردیش کا پہلا ایک ہزار اسکوائر فٹ میں ڈیڈیکیٹڈ کووڈ کنٹرول روم تعمیر کیا گیا ہے۔

اتر پردیش کا پہلا کووڈ کنٹرول روم تیار

اس کووڈ کنٹرول روم میں لگی ایل ای ڈی اسکرین کے ذریعے ضلع کے سبھی کووڈ ہسپتال کے سی سی ٹی وی کیمروں کو منسلک کردیا گیا ہے۔ ضلع کی سبھی کمیونٹی کچن کو اٹیچ کیا گیا ہے۔ساتھ ہی ضلع کی سبھی سی ایچ سی پی ایچ سی کو بھی اس سے جوڑا گیا ہے۔

اس کنٹرول روم میں آپریٹرز کے ذریعے ہوم کالنگ کے لیے پندرہ ٹیلیفون لائن لگائی گئی ہیں۔اس سے متعلق مزید معلومات دیتے ہوئے مظفرنگر اے ڈی ایم انتظامیہ امیت کمار نے بتایا کی مظفر نگر میں ہمارا ڈیڈیکیٹڈ کنٹرول روم بنایا گیا ہے۔

یہ ایک ہزار مربع فٹ رقبے کا پورا ہال ہے اس میں ہماری پندرہ ٹیلی فون لائنیں ہیں جس میں آپریٹرز ہوم کالنگ کر رہے ہیں۔اس کے علاوہ ہمارے کنٹرول روم میں تین ایل ای ڈی اسکرین لگائی گئی ہیں۔ ان ایل آئی ڈی اسکرین پر جتنے بھی ہمارے ضلع کے کووڈ اسپتال ہیں ان کے یہاں جو سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہیں ان کا لنک ہمارے پاس آ چکا ہے۔ اب ہم یہاں بیٹھے بیٹھے ان میڈیکل کالجوں میں بھرتی مریضوں کو ملنے والی سہولیات پر نظر رکھ سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ ضلع میں چل رہے کمیونٹی کچن میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے کا لنک بھی ہمارے پاس موجود ہے تاکہ ہم نظر رکھ سکیں کہ کیسے یہاں کھانا تیار کیا جارہا ہے اور اس کی سپلائی کیسے کی جارہی ہے۔

ساتھ میں کمیونٹی ہلیتھ سینٹر (سی ایچ سی) اور پرائمری ہیلتھ سینٹر( پی ایچ سی) میں موجود او پی ڈی میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کا کنیکشن بھی یہاں سے جڑا ہوا ہے تاکہ ہم یہاں سے بیٹھے بیٹھے دیکھ سکیں کہ کس ہسپتال میں او پی ڈی چل رہی ہے اور کس میں نہیں۔

اس طرح یہ پورا ڈیڈیکیٹڈ کووڈ کنٹرول روم ضلع مجسٹریٹ کے توسط سے تشکیل دیا گیا ہے جس پر عمل آوری کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.