ETV Bharat / state

کانپور: پلاسٹک گودام میں آتشزدگی، لاکھوں کا مال خاکستر

کانپور کے پلاسٹک گودام میں آگ اتنی شدید تھی کہ گرد و نواح کے لوگ دہشت کے سبب گھروں سے باہر نکل گئے۔

author img

By

Published : Nov 2, 2019, 9:19 AM IST

Updated : Nov 2, 2019, 7:19 PM IST

کانپور: پلاسٹک گودام میں آتشزدگی

ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں واقع ایک پلاسٹک کے گودام میں گزشتہ شب شدید آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ آگ نے اتنا شدید رخ اختیار کرلیا تھا کہ آس پاس کے مکانوں کے لوگ دہشت زدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔

کانپور: پلاسٹک گودام میں آتشزدگی

کانپور ریلوے سٹیشن سے محض ایک کلومیٹر کی دوری پر واقع کرشنا ہسپتال سے متصل ایک پلاسٹک فرنیچر کے گودام میں گزشتہ دیر رات اچانک آگ لگ گئی۔

لیکن جب تک فائر بریگیڈ کے جوان آگ بجھانے پہنچتے تب تک آگ نے خوفناک رخ اختیار کرلیا اور آس پاس کے لوگ خوف کے سبب اپنے مکانوں سے باہر نکل آئے۔

گودام سے متصل کرشنا ہسپتال میں زیر علاج مریض اور ڈاکٹرز بھی دہشت کے سبب ہسپتال سے باہر نکل گئے۔

اطلاع کے مطابق موقع واردات پر پہنچی فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی، لیکن آگ اتنی زیادہ بڑھ گئی تھی کی موقع پر آدھا درجن فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کا آگ بجھانے کے لیے بلایا گیا۔

فائر بریگیڈ کے جوانوں نے سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا، لیکن گودام میں رکھا پلاسٹک فرنیچر تھوڑی تھوڑی دیر میں سلگتا رہا جسے فائر بریگیڈ کے جوان بجھاتے رہے۔

کانپور فائر بریگیڈ کے افسر اکھیلیش پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ فی الحال پلاسٹک فرنیچر کے اس گودام میں آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے، لیکن اس آگ سے تقریباً 50 لاکھ روپے کا مال جل کر تباہ ہوچکا ہے اور اس واقعہ میں کسی بھی طرح کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

Intro:کانپور میں پلاسٹک کے ایک گو دام میں میں اچانک آگ لگ گئی ۔ آگ دھیرے دھیرے بڑھتے بڑھتے اتنی خوفناک خوفناک ہوگی گی کے مکانوں کے لوگ دہشت زدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے، دہشت کا عالم یہ تھا کہ ہاسپٹل سے ڈاکٹر اور مریض بھی باہر نکل آئے، موقع پر فائربریگیڈکی آدھا درجن گاڑیاں آگ کو بجھانے کے لیے پہنچ گئی ، ۔فائر برگیڈ کے جوانوں نے کڑی مشقت کے بعد دیر رات آگ پر قابو پا سکے۔ اس آگ سے کسی بھی طر ح کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔Body:کانپور ریلوے اسٹیشن سے محض ایک کلومیٹر کی دوری پر کرشنا ہاسپیٹل کےبگل میں پلاسٹک فرنیچر کا بڑا گرام ہے۔ جس میں دیر رات اچانک آگ لگ گئی۔جب تک فائر بریگیڈ کے جوان آگ بجھانے پہنچتے تب تک ک اگنے نے خوفناک روپ اختیار کر لیا یا یا آگے اتنی خوفناک تھی کی کی لوگ اپنے گھروں سے مکانوں سے باہر نکل آئے وہی بگل میں کرشنا ہاسپٹل ہے جس میں زیر علاج مریض اور ڈاکٹرز بھی ہاسپٹل سے دہشت میں باہر آگئے۔ اطلاع پرپہنچی فائر کی گاڑی نے آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن آگ اتنی زیادہ پھیل گئی تھی کی موقع پر آدھا درجن فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بلانی پڑی ۔ فائر بریگیڈ کے جوانوں نے کڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا لیکن گودام میہ رکھا پلاسٹک فرنیچر تھوڑی تھوڑی دیر میں رہ رہ کر سلگتا رہا جسے فائر برگیڈ کے جوان بجھاتے رہے۔
بائٹ/= اکھلیش پرتاب سنگھ فایر برگیڈ آفیسر۔
Conclusion:پلاسٹک فرنیچر کے اس گودام میں دیر رات آگ کن وجوہات کی وجہ سے لگی اس کا تو پتہ نہیں لگ سکا، لیکن اس بات کا تخمینہ ضرور لگایا جارہا ہے کہ اس آگ سے تقریبا 50 لاکھ روپے کا مال جل کر تباہ ہوا ہے ۔آگ سے کسی طر ح کا کوئی جانی نقصان نہیں ہے۔
Last Updated : Nov 2, 2019, 7:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.