ETV Bharat / state

Fire Breaks out in Ghaziabad: غازی آباد میں فارم ہاؤس کے انٹری گیٹ پر آتشزدگی - اترپردیش کی خبر

اترپردیش کے ضلع غازی آباد میں نیشنل ہائی وے-58 پر کلاؤڈ-9 فارم ہاؤس کے داخلی گیٹ پر اچانک آگ لگ گئی، حالانکہ فائر بریگیڈ کی ٹیم نے جائے وقوع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ وہیں اس آتشزدگی کے واقعے میں کسی جانی نقصانی کی اطلاع نہیں ہے۔ A Fire Breaks out in Ghaziabad

غازی آباد میں فارم ہاؤس کے انٹری گیٹ پر آتشزدگی

author img

By

Published : Apr 10, 2022, 5:15 PM IST

غازی آباد: اتر پردیش کے غازی آباد میں نیشنل ہائی وے-58 پر کلاؤڈ-9 فارم ہاؤس کے داخلی گیٹ پر دوپہر اچانک آگ لگ گئی۔ آگ پر بروقت قابو پالیا گیا، ورنہ آگ فارم ہاؤس کے دیگر حصوں کو بھی اپنی زد میں لے سکتی تھی۔ یہ فارم ہاؤس نندگرام تھانہ علاقے میں میرٹھ روڈ پر ڈی پی ایس اسکول کے قریب ہے۔ اچانک اس کے داخلی دروازے میں آگ بھڑک اٹھی۔ راہگیروں نے اسے دیکھا تو وہاں بھیڑ جمع ہوگئی۔ لوگوں نے خود پانی پھینکنا شروع کیا لیکن انٹری گیٹ کی اونچائی زیادہ ہونے کی وجہ سے پانی وہاں نہیں پہنچ سکا۔ A Fire Breaks out in Ghaziabad

غازی آباد میں فارم ہاؤس کے انٹری گیٹ پر آتشزدگی

اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیم وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ آگ پر بروقت قابو پانے کی وجہ سے آگ انٹری گیٹ کے علاوہ کہیں اور نہ پھیل سکی۔ تاہم اس وقت تک داخلی دروازے کا بڑا حصہ جل چکا تھا۔ موسم گرما کے آغاز کے ساتھ ہی آتشزدگی کے واقعات میں اچانک اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔ فائر ڈپارٹمنٹ کو روزانہ آگ لگنے کی 15 سے زیادہ کالز موصول ہو رہی ہیں۔ زیادہ تر معلومات کوڑے کرکٹ اور جھاڑیوں میں لگنے والی آگ سے متعلق ہیں۔ چیف فائر آفیسر (سی ایف او) سنیل کمار سنگھ نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس طرح جلی سگریٹ نہ پھینکیں۔ کچرے کو آگ نہ لگائیں۔ ایسا کرنے سے ہی آتشزدگی کے واقعات رکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Fire in Ghaziabad Sadr Tehsil:غازی آباد صدر تحصیل میں آتشزدگی،اہم کاغذات جل کر راکھ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.