ریاست اترپردیش کے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کے نام سے غلط طور سے استعمال کرکے یونیورسٹی اساتذہ کو جھوٹے پیغام ای میل بھیجنے والے نامعلوم عناصر کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔
یونیورسٹی کے رجسٹر عبدالحمید (آئی پی ایس) کی طرف سے سینیئر پولیس کپتان علی گڑھ کو ایک تحریر دی۔
سینیئر پولیس کپتان مسٹر منیرآج جی کو دی گئی تحریر میں رجسٹرار نے درخواست کی ہے کہ نامعلوم افراد کے خلاف آئی ٹی ایکٹ اور تعزیرات ہند کی دفعہ کے تحت ایف آئی آر درج کی جائے تاکہ قصور وار عناصر کی شناخت ہو سکے اور اس کے خلاف تعزیری کارروائی ہو۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل یونیورسٹی انتظامیہ کے ذاتی ڈاکومنٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کئے جانے کے خلاف نامعلوم کے کے نام سے یونیورسٹی انتظامیہ نے ایک ایف آئی آر درج کرائی تھی۔