کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کو دیکھتے ہوئے ملک میں 21 روزہ لاک ڈاؤن جاری ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ جان لیوا وائرس ایک متاثر فرد کے رابطہ میں آنے سے دیگر لوگوں میں با آسانی پہنچ جاتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ملک بھر میں 21 دن کے لاک ڈاؤن کا نفاذ کرکے معاشرتی رابطہ کو کم سے کم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
اس کے تحت ہوائی جہاز، ریل گاڑیاں، بسیں اور دیگر نقل و حمل کو فی الحال بالکل بند کر دیا گیا ہے۔
ساتھ ہی اجتماعی طور پر ادا کی جانے والی مذہبی رسومات اور عبادتوں پر بھی فی الحال روک لگا دی گئی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ آج لاک ڈاؤن کے دوسرے جمعہ میں بھی رامپور ضلع کی تمام مساجد میں صرف پانچ۔ پانچ نمازیوں نے نماز جمعہ ادا کی۔ باقی تمام لوگوں نے گھر پر رہ کر ظہر کی نماز ادا کی۔
رامپور کی جامع مسجد سے لیکر تمام چھوٹی بڑی مساجد میں تالے لگے ہوئے تھے جو کہ بہت کم وقت کے لئے صرف پانچ نمازیوں کی نماز ادا کرنے کے لئے کھولے گئے۔
سونی پڑی ان مساجد کو دیکھ کر واضح طور پر محسوس ہو رہا تھا کہ تمام لوگ کورونا وائرس کی خطرناکی کو لیکر بیدار ہیں اور سنجیدگی سے لاک ڈاؤن پر عمل پیرا ہیں۔