ETV Bharat / state

Film Shooting in AMU اے ایم یو میں سر سید کے پیغام امن پر فیچر فلم کی شوٹنگ - فیچر فلم کے ڈائریکٹر دانش جاوید

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کیمپس میں ایک فیچر فلم کی شوٹنگ ہو رہی ہے جس سے بانی درسگاہ سر سید احمد خان کے پیغام امن کو نئی پرواز ملے گی۔ Film Shooting On Sir Syed message of peace Continue In AMU

اے ایم یو میں سر سید کے پیغام امن پر فیچر فلم کی شوٹنگ

author img

By

Published : Jan 25, 2023, 1:29 PM IST

اے ایم یو میں سر سید کے پیغام امن پر فیچر فلم کی شوٹنگ

علیگڑھ:علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کیمپس میں ان دنوں اے ایم ایل پروڈکشن کی فلم کی شوٹنگ ہو رہی ہے۔ فیچر فلم کے ڈائریکٹر دانش جاوید کے مطابق اس فیچر فلم کا نام'تیرے عشق میں'ہے۔ اس کی تقریبا پچاس فیصد شوٹنگ اے ایم یو کیمپس میں ہی ہوگی۔ باقی نینیتال، مرادآباد سمیت دیگر مقامات پر ہوگی۔ ڈائریکٹر دانش جاوید نے بتایا یہ فلم سر سید احمد خان کے پیغام امن پر مبنی ہے۔ اس سے سر سید کے پیغام امن کو نئی پرواز ملے گی۔

فلم کی کہانی امن پر مبنی ہے۔ اس میں دکھایا جائے گا کہ امن پر اے ایم یو میں بین الاقوامی سطح کا ایک سمینار ہوتا ہے۔ اس میں دنیا کے دیگر ممالک سے طلباء حصہ لینے آتے ہیں۔ سمینار میں حصہ لئے والے دو طلباء پر اس فلم کی کہانی ہے۔ امن پر بین الاقوامی سمینار کی شوٹنگ اے ایم یو کے تاریخی کینیڈی آڈیٹوریم میں ہوگی۔ سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈائریکٹر نے بتایا شاعر شہریار (اخلاق محمد خان) کا اس کہانی سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ کسی بھی زندہ کردار سے اس فلم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Aligarh Muslim University غیرملکی محققین نے اے ایم یو کا دورہ کیا

فیچر فلم کے اداکار اور اداکارہ نے فلم کی شوٹنگ اے ایم یو میں ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔ اس فلم کو دیگر فلموں سے مختلف اور خاص بتایا۔ سمینار میں شرکت کرنے کے لئے آئے آرین نامی شخص ساوتھ افریقہ سے آتا ہے اور کائرا نام کی طالبہ ریاست اترپردیش کے ضلع سنبھل سے آتی ہے۔ اس فلم میں دیکھایا گیا ہے کہ اے ایم یو میں طلباء کے لئے کس طرح کی تعلیم و تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ یہاں کے طلباء کس طرح سے روایات اور مذہب کے ساتھ تعلیم حاصل کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.