ETV Bharat / state

Farmers Tractor Rally in Noida مختلف مطالبات کو لے کر نوئیڈا میں کسانوں کی ٹریکٹر ریلی - نوئیڈا میں کسانوں کی ٹریکٹر ریلی

نوئیڈا میں مختلف مطالبات اور مسائل کو لے کر کسان سبھا کی قیادت میں ایک تاریخی ٹریکٹر ریلی نکالی گئی۔ انتظامیہ نے ریلی کو روکنے کی بہت کوشش کی۔ کسانوں نے انتباہ دیا کہ احتجاج تبھی ختم ہوگا جب ان کے دیرینہ مطالبات تسلیم کر لئے جائیں گے۔

مختلف مطالبات کو لے کر نوئیڈا میں کسانوں کی ٹریکٹر ریلی

author img

By

Published : May 28, 2023, 8:50 PM IST

مختلف مطالبات کو لے کر نوئیڈا میں کسانوں کی ٹریکٹر ریلی

نوئیڈا: ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا میں مختلف مطالبات اور مسائل کو لے کر کسان سبھا کی قیادت میں ایک تاریخی ٹریکٹر ریلی نکالی۔ پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہزاروں کسان ٹریکٹر ٹرالیاں کے ساتھ گریٹر نوئیڈا کی سڑکوں پر نعرہ بازی کرتے ہوئے مورتی گول چکر اور گریٹر نوئیڈا ایسٹ کے سرسا گول چکر سے ہوتے یوئے جیت پور گول چکر میں جمع ہوئے۔

بعد ازاں ٹریکٹر ریلی گریٹر نوئیڈا اتھارٹی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا میں تبدیل ہو گئی۔ انتظامیہ نے ریلی کو روکنے کی بہت کوشش کی۔ کسان سبھا کے ترجمان ڈاکٹر روپیش ورما نے دھرنا مظاہرہ مہاپنچایت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ماضی میں بھی خبردار کیا ہے۔ چھ جون کو 'ڈیرہ ڈالو، گھیرا ڈالو' پروگرام میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ آکر اتھارٹی کا گھیراؤ کریں گے، لہٰذا ہم انتباہ کرتے ہیں کہ کسانوں کے تمام جائز مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے، بصورت دیگر اتر پردیش حکومت کو سیاسی طور پر اس کی قیمت چکانی پڑ سکتی ہے۔

سبھا کے کنوینر ویر سنگھ ناگر نے کہا کہ اس بار کسان سبھا کی قیادت میں کسان ہمہ گیر لڑائی کے موڈ میں ہیں۔ احتجاج تب ہی ختم ہوگا جب کسانوں کے 10 فیصد آبادی والے پلاٹ کی لیز بیک، جن کسانوں کے پاس زمین نہیں ہے انہیں 40 مربع میٹر کا پلاٹ، روزگار، سرکل ریٹ کا 4 گنا معاوضہ، 120 مربع میٹر کا کم از کم پلاٹ، 17.50 فیصد کسان کوٹہ جیسے تمام مسائل حل کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Farmers' Tractor Rally: نوئیڈا میں کسانوں کی ٹریکٹر ریلی

صدر نریندر بھاٹی نے کہا کہ دو جون کو نوجوانوں کا ایک پروگرام ہے، جس میں ہزاروں نوجوان اتھارٹی کا گھیراؤ کریں گے اور روزگار کے مسئلہ پر آواز اٹھائیں گے۔ بتا دیں کہ کسان سبھا کے قومی جنرل سکریٹری آل انڈیا کسان سبھا کے سنٹرل کمیٹی کے رکن بیجو کرشنن، سی آئی ٹی یو کے ضلع صدر پشپیندر تیاگی، بے روزگار سبھا کے رہنما گنگیشور دت شرما، کسان سبھا کے رہنما وجے پال بھاٹی، برجیش بھاٹی، امباوتا کے وکاس گھربرا اور ستیش، بیروزگار سبھا کے رہنماوں نے بھی ریلی سے خطاب کیا۔ دیگر کسان تنظیموں کے رہنما کسان یونین امباوتا، کسان یونین بھانو، جئے جوان جئے کسان سنگٹھن نے احتجاجی مقام پر آکر ٹریکٹر ریلی میں شامل کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.