ETV Bharat / state

سری سیلم ڈیم کی سرنگ میں حادثہ، سات مزدوروں کے پھنسے ہونے کا خدشہ - SRISAILAM TUNNEL ROOF COLLAPSED

بائیں سرنگ کے 14ویں کلومیٹر پر حادثہ - 4 دن پہلے بائیں سرنگ پر کام دوبارہ شروع ہوا 7

سری سیلم ڈیم کی سرنگ میں حادثہ، سات مزدوروں کے پھنسے ہونے کا خدشہ
سری سیلم ڈیم کی سرنگ میں حادثہ، سات مزدوروں کے پھنسے ہونے کا خدشہ (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 22, 2025, 3:55 PM IST

Updated : Feb 22, 2025, 8:39 PM IST

حیدرآباد : تلنگانہ میں ناگر کرنول ضلع کے ڈومالاپنٹا میں ایس ایل بی سی ٹنل میں آج حادثہ پیش آیا۔ سری سیلم کے بائیں کنارے نہر کی سرنگ میں 14 کیلومیٹر پر 3 میٹر لمبی چھت گر گئی۔ چھت گرنے سے تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ کے بعد فوری طور پر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صبح کی شفٹ کے دوران 50 مزدور ٹنل میں کام کررہے تھے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹنل میں نصب ایک حصہ گر گیا۔

حادثہ کے بعد ایک ایک کر کے 43 مزدور محفوظ طریقہ سے سرنگ سے باہر نکلنے میں کامیاب رہے تاہم ابھی بھی 7 مزدوروں کے سرنگ میں پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔ ٹنل میں بجلی کی سپلائی منقطع کر دی گئی ہے۔ پولیس کی مدد سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ بائیں سرنگ پر صرف 4 دن پہلے کام دوبارہ شروع ہوا۔ محکمہ آبپاشی کے اہلکار جائے وقوعہ سے تفصیلات جمع کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مرکزی حکومت سے ملک بھر میں ذات پات سروے کرانے کا مطالبہ، تلنگانہ اسمبلی میں قرارداد منظور - NATIONWIDE CASTE SURVEY

تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے ایس ایل بی سی ٹنل کے حادثے پر صدمہ کا اظہار کیا۔ حکام کو امدادی اقدامات کرنے کا حکم دیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کلکٹر، ایس پی، حائیڈرا، فائر اینڈ ایریگیشن محکموں کے افسران کو ہدایت دی۔ وزیراعلیٰ کے حکم پر متعدد وزراء ہیلی کاپٹر کے ذریعہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ وزراء کے ساتھ محکمہ آبپاشی کے مشیر آدتیہ ناتھ داس اور افسران بھی تھے۔ جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Last Updated : Feb 22, 2025, 8:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.