ETV Bharat / state

نوئیڈا: زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج

زرعی قوانین کے خلاف آج گوتم بدھ نگر میں سیکڑوں کسانوں نے مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور زرعی قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

نوئیڈا: زرعی قانون کے خلاف  کسانوں کا احتجاج

author img

By

Published : Oct 13, 2020, 12:01 PM IST

مرکزی حکومت کی جانب سے کسانوں کے لئے لائے گئے زرعی قانون کے خلاف آج گوتم بدھ نگر میں سیکڑوں کسانوں نے سڑکوں پر نکل کر مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔

اس دوران کسان یونین کے قومی صدر بھانو پرتاپ سنگھ کی قیادت میں کلکٹریٹ پہنچے کسانوں نے حکومت کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے صدر جمہوریہ کے نام ڈسٹرک مجسٹریٹ کو ایک میمورنڈم پیش کیا۔

ویڈیو

کسانوں نے کہا کہ 'وزیراعظم مودی اقتدار میں آنے سے پہلے کسانوں سے وعدہ کیا تھا کہ جب ہم اقتدار میں آئیں گے تو کسانوں کے مفاد کی بات کریں گے اور کسانوں کا قرض معاف کردیں گے، لیکن یہ سب کرنے کے بجائے ملک میں نوٹ بندی کر دی، جس کی وجہ سے ہزاروں کسانوں نے خودکشی کرلی اور آج بھی کسانوں پر تشدد کیا جارہا ہے۔

بھارتی کسان یونین کے قومی صدر بھانو پرتاپ سنگھ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کسانوں کے لئے کسان کمیشن بنایا جائے، جس سے کسانوں کا فائدہ ہوسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.