ETV Bharat / state

کسانوں کی حمایت میں مئو میں کسان چوپال - کسان سنگھرش مورچا

زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کررہے کسانوں کی حمایت میں ضلع مئو میں بھی کسانوں نے چوپال لگائی۔ چوپال میں کاشتکاروں نے مرکزی حکومت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ زرعی قوانین فوری طور پر واپس لے۔

کسانوں کی حمایت میں مئو میں کسان چوپال
کسانوں کی حمایت میں مئو میں کسان چوپال
author img

By

Published : Feb 7, 2021, 1:37 AM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع مئو میں کسان سنگھرش مورچا کی جانب سے چوپال کا انعقاد کیا گیا۔ چوپال میں مقامی کسانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر کسان چوپال کو خطاب کرتے ہوئے کسان رہنما اوم پرکاش یادو نے کہا کہ زرعی قوانین کی واپسی تک کسانوں کا احتجاج جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے لیے کسان کوئی بھی قربانی دینے کو تیار ہے، مقامی کسانوں نے بھی زرعی قوانین واپس لینے کا مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا۔ کسان سنگھرش مورچا نے انتباہ کیا ہے کہ تینوں زرعی قانون واپس نہیں ہونے کی صورت میں بڑے پیمانے پر مقامی کسان بھی احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

کسانوں کی حمایت میں مئو میں کسان چوپال

چوپال میں شرکت کرنے والے کاشتکاروں نے کہا کہ ہم نے ہی ووٹ دیکر مرکز اور ریاست میں بی جے پی کو حکومت سازی کا موقع دیا ہے، لیکن حکومت ہمارے ہی خلاف قانون نافذ کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.