ETV Bharat / state

Farmer Died due to Lightning مہوبہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک کسان کی موت

مہوبہ کے شری نگر علاقے میں کل رات تیز بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ایک کسان کی موت ہوگئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کسان کی لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔Farmer Died due to Lightning

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 11, 2022, 5:07 PM IST

مہوبہ: اترپردیش کے ضلع مہوبہ کے شری نگر علاقے میں کل رات تیز بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے اس کی زد میں آکر ایک کسان کی موت ہوگئی۔ پولیس نے منگل کو بتایا کہ یہ واقعہ لہیڑی گاؤں کا ہے۔ جہاں مونگ فلی کی کھدائی کا کام ہونے کی وجہ سے کسان ہیما شریواس(42)اپنے کھیت پر ہی بنی جھونپڑی میں سوگیا تھا۔ تبھی نصف شب موسلادھار بارش کے دوران جھوپڑی سے لگے درخت میں اچانک تیز گرج کے ساتھ آسمانی بجلی گری۔ جس سے آگ لگ جانے کی وجہ سے نہ صرف پھوس کی جھونپڑی جل کر خاک ہوگئی بلکہ اس میں سو روہے ہیما شریواس شدید طور سے جھلس گئے۔ اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔Farmer Died due to Lightning

پولیس کے مطابق بارش کی وجہ سے واقعہ کی جانکاری متوفی کے اہل خانہ کو نہیں ہوسکی۔ صبح کھیت پر پہنچنے پر گاؤں والوں کو جب اس کی جانکاری ملی تو پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کسان کی لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔

ایس ڈی ایم جتیندر کمار نے بتایا کہ کسان کی موت کی خبر ملنے پر محکمہ ریونیو کے ملازمین کو موقع پر بھیج کر رپوٹ طلب کی گئی ہے تاکہ کنبے کو اکسیڈنٹ انسورنش و دیگر اسکیمات سے تعاون فراہم کرائی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں:Two People Died In Hardoi ہردوئی میں بجلی گرنے سے دو افراد کی موت، ایک زخمی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.