ETV Bharat / state

پٹنہ میں اندرا گاندھی کی نایاب تصویروں کی نمائش

author img

By

Published : Nov 22, 2021, 8:02 PM IST

Updated : Nov 24, 2021, 7:22 AM IST

اندرا گاندھی کے 104ویں یوم پیدائش کے موقع پر پٹنہ کے صداقت آشرم میں یوتھ کانگریس کی جانب سے اندراگاندھی کی نایاب تصویروں کی نمائش کی گئی ہے۔

پٹنہ میں اندرا گاندھی کی نایاب تصویروں کی نمائش
پٹنہ میں اندرا گاندھی کی نایاب تصویروں کی نمائش

پٹنہ: سابق وزیر اعظم آنجہانی اندرا گاندھی کے 104ویں یوم پیدائش کے موقع پر پٹنہ کے صداقت آشرم میں یوتھ کانگریس کی جانب سے نایاب تصویروں کی نمائش کی گئی۔

اس نمائش کا افتتاح کانگریس کے سابق مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ ڈاکٹر شکیل احمد، ریاستی صدر ڈاکٹر مدن موہن جھا اور ریاستی صدر کوکب قادری نے مشترکہ طور پر فیتا کاٹ کر کیا، اس سے قبل کانگریسی رہنماؤں نے اندرا گاندھی کے مجسمہ پر گلپوشی کرکے ان کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

نمائش میں اندرا گاندھی کی پیدائش سے لیکر وفات تک کی تقریبا 500 سے زائد تصاویر لگائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اندرا گاندھی کے عہد طفولیت، شباب، سیاسی زندگی، مختلف تحریکات، بحیثیت وزیراعظم کی حلف برداری، مختلف ممالک کے اسفار کی تصاویر بھی شامل ہیں، تصاویر میں ان کے والد جواہر لال نہرو، خاندان کے دیگر احباب اور بیٹے راجیو گاندھی کے ساتھ کئی اہم تصاویر بھی ہیں جسے کارکنان نے پہلی بار دیکھا۔

ویڈیو

اس موقع پر سابق وزیر ڈاکٹر شکیل احمد نے کہا کہ اندرا گاندھی کی شخصیت اور خدمات بہت وسیع ہے، یوتھ کانگریس کی جانب سے یہ ایک اچھی کوشش کی گئی ہے کہ آج کی نئی نسلوں کو ان تصاویر کے ذریعہ اندرا گاندھی جی کے خدمات سے واقف کرایا جائے۔ تصاویر خود اپنی کہانی بیان کرتی ہے، اسے زبان دینے کی ضرورت نہیں ہوتی، لیکن خاص بات یہ ہے کہ تمام تصاویر کے نیچے اس کے پس منظر کو بھی بیان کیا گیا ہے جس سے لوگوں کو سمجھنے میں آسانی ہورہی ہے۔

مزید پڑھیں:

اندرا گاندھی نے بھارت کو جس ترقی کے منازل پر لے گئی وہ تاریخ کا سنہرا باب ہے۔ یوتھ کانگریس کے ریاستی صدر گنجن پٹیل نے کہا کہ اس تصویری نمائش کے لئے ہم لوگ گزشتہ کئی دنوں سے محنت کر رہے تھے، اس میں ہماری پوری ٹیم محنت کر رہی تھی، تصاویر کو مختلف جگہوں سے یکجا کیا گیا ہے، یہ نمائش سات دنوں تک چلے گا، اسے دیکھنے کے لیے کئی اسکولوں کے طلباء بھی آئیں گے تاکہ وہ اندرا جی کو تصویروں کے ذریعہ دیکھ سکیں۔

Last Updated : Nov 24, 2021, 7:22 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.