ETV Bharat / jammu-and-kashmir

امت شاہ دو روزہ دورہ پر آج جموں پہنچیں گے - Amit Shah to visit Jammu

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 20 اور 21 ستمبر کو جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے۔ دو روزہ دورہ کے دوران وہ پونچھ، راجوری اور جموں اضلاع میں انبخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 20, 2024, 10:47 AM IST

جموں : مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج جموں خطہ کے دو روزہ دورے پر پہنچ رہے ہیں۔ وہ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت جاری انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے حق میں مہم چلائیں گے۔ جاریہ اسمبلی انتخابات کے دوران وزیر داخلہ کا جموں کا یہ تیسرا دورہ ہوگا۔ دو روزہ دورہ کے دوران امت شاہ راجوری، پونچھ اور جموں کے سرحدی اضلاع میں ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ پارٹی کے قومی صدر اور مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا بھی 20 ستمبر کو جموں کا دورہ کرنے والے ہیں۔

امت شاہ جموں کے اکھنور میں 21 ستمبر کو ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے جبکہ جڑواں سرحدی اضلاع راجوری-پونچھ، مینڈھر اور تھانامنڈی میں وہ وزیر داخلہ 20 ستمبر کو بی جے پی امیدواروں کی حمایت میں مہم چلائیں گے اور انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ شاہ نے 16 ستمبر کو رامبن، پیڈر اور رامبن میں تین انتخابی ریلیوں سے خطاب کیا تھا۔ قبل ازیں شاہ دو روزہ دورہ پر 6 ستمبر کو جموں آئے تھے اور پارٹی کا منشور جاری کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے لیے حکمت عملی بنانے والے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کی تھی اور 7 ستمبر کو جموں شہر میں پارٹی کارکنوں کے ایک بڑے کنونشن سے خطاب کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ساتھ این سی اور کانگریس کا اتحاد بے نقاب: ترون چُگ - Tarun Chugh

واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے ڈوڈا میں 14 ستمبر کو ایک ریلی سے خطاب کیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ 22 ستمبر کو ایک عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔ اسی طرح کانگریس صدر ملکارجن کھرگے 23 ستمبر کو جموں و کشمیر کا دورہ کرنے والے ہیں جہاں وہ چھپ میں پارٹی امیدوار تارا چند کے حق میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔ راجوری، پونچھ اور ریاسی اضلاع میں دوسرے مرحلے کے تتح 25 ستمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.