ETV Bharat / bharat

ہماچل مسجد کیس: ہماچل پردیش کی مساجد کے ذمہ داران کی کانگریس جنرل سکریٹری وینو گوپال سے ملاقات - Masjid Issue in Himachal - MASJID ISSUE IN HIMACHAL

عمران پرتاپ گڑھی کی قیادت میں ہماچل پردیش کی مساجد کے ذمہ داران نے اے آئی سی سی کے جنرل سیکریٹری وینو گوپال سے ملاقات کی۔ اور ریاست ہماچل پردیش میں مساجد کی حفاظت، امن وامان کی برقراری، اقلیتوں کی جانوں اور مالوں کی حفاظت رکھنے کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

Himachal Masjid Case: Himachal Pradesh mosque officials meet Congress general secretary Venugopal
ہماچل پردیش کی مساجد کے ذمہ داران کی کانگریس جنرل سکریٹری وینو گوپال سے ملاقات (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 20, 2024, 10:55 AM IST

نئی دہلی: راجیہ سبھا کے رکن پارلیمان اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) اقلیتی شعبہ کے صدر عمران پرتاپ گڑھی نے اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ہماچل پردیش کی مختلف مساجد کے ذمہ دار افراد بھی شامل تھے۔ وفد نے ریاست میں مساجد کی حفاظت اور امن و امان برقرار رکھنے کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران، وفد نے مساجد کی حفاظت اور فرقہ وارانہ تناؤ کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

Himachal Masjid Case: Himachal Pradesh mosque officials meet Congress general secretary Venugopal
ہماچل پردیش کی مساجد کے ذمہ داران کی کانگریس جنرل سکریٹری وینو گوپال سے ملاقات (ETV Bharat Urdu)

یہ بھی پڑھیں:

ہماچل پردیش کے منڈی میں مسلمانوں نے خود گرایا مسجد کا غیر قانونی حصہ، کہا، ہم امن چاہتے ہیں - Demolishen of Mandi Masjid

اس موقع پر عمران پرتاپ گڑھی نے تمام برادریوں کے درمیان باہمی احترام اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ کے سی وینوگوپال نے فوری اقدام کرتے ہوئے ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ، سکھیندر سنگھ سکھیو سے رابطہ کیا، جنہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ریاستی حکومت تمام مذہبی مقامات بشمول مساجد کی حفاظت کو یقینی بنائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے دوہرایا کہ ریاست میں امن و امان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

اس موقع پر عمران پرتاپ گڑھی نے کہا، "ہماری اولین ترجیح ہر شہری کی حفاظت اور عزت ہے، چاہے اس کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو۔ ہم ملک کے سیکولر اقدار کے تحفظ کے لیے اپنا کام جاری رکھیں گے۔" کے سی وینوگوپال نے بھی اقلیتی برادریوں کے حقوق اور حفاظت کے لیے انڈین نیشنل کانگریس کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی ریاستی حکومتوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے گی تاکہ امن و امان قائم رہے۔ یہ ملاقات ہماچل پردیش میں اعتماد سازی اور امن و سکون کے قیام کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.