ETV Bharat / state

Lok Sabha Bypoll 2022: سماجوادی پارٹی کے رہنما ابو عاصم اعظمی سے خصوصی گفتگو

author img

By

Published : Jun 15, 2022, 12:19 PM IST

سماجوادی پارٹی نے اعظم گڑھ میں بہت سارے ترقیاتی کام کیے ہیں، اور رہی بی ایس پی کی بات تو ان کا ایک کام بھی نظر نہیں آتا ہے. ابو عاصم اعظمی نے اہانت رسول کے تعلق سے کہا کہ یہ تمام حرکتیں حکومت کے اشارے پر ہو رہے ہیں،نفرت کو عام کیا جا رہا ہے، دھرم سنسد کرکے 80 لاکھ مسلمانوں کو مارنے کی بات کہی جا رہی ہے، یہ سب پولرائز کرنے کے لئے ہندو ووٹ کو جمع کرنے کی نیت سے کیا جا رہا ہے۔ Samajwadi Party leader Abu Asim Azmi

ابو عاصم اعظمی
ابو عاصم اعظمی

سماجوادی پارٹی نے اعظم گڈھ میں ترقیاتی کام بہت کیے ہیں، اور رہی بی ایس پی کی بات تو ان کا ایک کام بھی نظر نہیں آتا ہے. ابو اعظمی نے اہانت رسول کے تعلق سے کہا کہ یہ تمام حرکتیں حکومت کے اشارے پر ہو رہے ہیں، مسلسل نفرت کو عام کیا جا رہا ہے، دھرم سنسد کرکے 80 لاکھ مسلمانوں کو مارنے کی بات کہی جا رہی ہے، یہ سب پولرائز کرنے کے لئے ہندو ووٹ کو جمع کرنے کی نیت سے کیا جا رہا۔Samajwadi Party leader Abu Asim Azmi

ریاست اتر پردیش کے ضلع اعظم گڈھ میں اس وقت ضمنی پارلیمانی انتخابات کی تیاریاں چل رہی ہیں، جہاں 23 جون کو ووٹنگ اور 26 کو گنتی ہونا ہے. آپ کو بتا دیں کہ 2022 اسمبلی انتخابات میں سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھیلیش یادو کے کرہل اسمبلی نشست سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد انہیں اعظم گڑھ صدر پارلیمانی نشست سے رکن پارلیمان سے استعفیٰ دینا پڑا، جس کے بعد یہاں ضمنی انتخابات کی تیاریاں چل رہی ہیں، ایسے میں کل 13 امیدوار سیاسی میدان میں ہیں اگر اہم سیاسی جماعتوں کی بات کریں تو سماجوادی پارٹی سے دھرمیندر یادو، بہوجن سماج پارٹی سے شاہ عالم عرف گڈو جمالی، اور بی جے پی سے دنیش لال یادو نرہوا انتخابی میدان میں ہیں۔ وہیں سماجوادی پارٹی کے امیدوار دھرمیندر یادو کے حق میں عوام سے ووٹ کی اپیل کرنے کے لیے رکن اسمبلی و سماجوادی پارٹی مہاراشٹر کے صدر ابو عاصم اعظمی اعظم گڈھ پہونچے ہیں جہاں ان سے ای ٹی وی بھارت نے خصوصی بات چیت کی ہے۔

ابو عاصم اعظمی

ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ مجھے ماحول بہت اچھا معلوم ہو رہا ہے،اور میں لوگوں کے بیچ جا رہا ہوں تو ان سے سوال کرتا ہوں کہ اگر کوئی تکلیف و پریشانی ہو تو اس سے آگاہ کریں، اس کو دور کیا جائے ،مگر سب کہہ رہے ہیں کہ نہیں ہم سبھی سماجوادی پارٹی کو ووٹ کریں گے، اس لیے یہ نشست پر ہم کامیاب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سیدھی لڑائی بی جے پی سے ہے،مگر ایسے لوگ کھڑے ہیں کہ جس سے وہ کچھ ووٹ کاٹیں، تاکہ بی جے پی کو اس کا پورا پورا فائدہ پہونچے کیونکہ بی ایس پی پچھلے دروازے سے بی جے پی کو سپورٹ کر رہی ہے.

انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی نے اعظم گڑھ میں ترقیاتی کام بہت کیے ہیں،اور رہی بی ایس پی کی بات تو ان کا ایک کام بھی نظر نہیں آتا ہے، ابو اعظمی نے اہانت رسول کے تعلق سے کہا کہ یہ تمام حرکتیں حکومت کے اشارے پر ہو رہے ہیں،مسلسل نفرت کو عام کیا جا رہا ہے، دھرم سنسد کرکے 80 لاکھ مسلمانوں کو مارنے کی بات کہی جا رہی ہے، یہ سب پولرائز کرنے کے لئے ہندو ووٹ کو جمع کرنے کی نیت سے کیا جا رہا ہے،احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ہے،، اگر اس میں پتھر بازی ہوتی ہے تو پولیس کو کارروائی کرنے کا حق ہے، مگر نازیبا تبصرہ کرنے کے بعد نوپور شرما اور نوین کمار جندل کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہوتا تو پریاگ راج، کانپور یہ تمام واقعات رونما نہیں ہوت،ے اگر کوئی شخص ملک کے وزیر اعظم پر تبصرہ کرتا ہے تو پولیس فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے اسے جیل میں ڈال دیتی ہے، حضور صل اللہ علیہ وسلم کے سامنے وزیر اعظم کی کیا حیثیت ہے ؟اگر گرفتار کرکے جیل نہیں بھیجتے تو جب دیگر ملکوں سے دباؤ بنے گا تو لائن آرڈر کو نقصان پہونچنے کا خطرہ ہے.

مزید پڑھیں:SP Leader Abu Asim Azmi: مذہبی جلوسوں کو سڑکوں سے گزرنے کی اجازت نہ دی جائے، ابو عاصم اعظمی

ابو اعظمی نے مسلمانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مسلم قیادت کو پیدا کریں، کیونکہ جب پانچ بھیڑ، بکری چلتی ہے تو ان کا بھی ایک چرواہا ہوتا ہے، اگر وہ چرواہا نہیں ہوتا ہے تو بکریاں یہاں وہاں ہو جاتی ہیں ہمارا ایک رہنما ہونا چاہیے اور ساتھ ہی اپنے غیر مسلم بھائیوں کے ساتھ بہت اچھا برتاؤ اور سلوک کریں ،کیونکہ رسول اللہﷺ نے ہمیں ایسی تعلیمات دی ہیں اور میں پورے ملک کے مسلمانوں سے کہتا ہوں کہ ہم ڈرتے کسی سے نہیں ہے سوائے اللہ کے کسی سے ڈر کے نہیں رسول اللہ کے پیغامات کو عام کریں اور سب ملکر اس ملک کو مضبوط بنائیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.