اترپردیش کے ضلع نوئیڈا اور غازی آباد میں دیوالی کے دوسرے دن بھی فضائی آلودگی انتہائی تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہفتہ کی صبح نوئیڈا میں اے کیو آئی ( ائیر کوالٹی انڈیکس) 554 درج کیا گیا ہے۔ گریٹر نوئیڈا میں اے کیو آئی 491 ہے۔ غازی آباد میں 497 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دیوالی کے اگلے دن اے کیو آئی 999 تھا
واضح رہے کہ حکومت نے اس دیوالی پر پٹاخے پھوڑنے پر پابندی لگا دی تھی۔ اس کے باوجود لوگوں نے بہت زیادہ پٹاخے پھوڑے جس کی وجہ سے آلودگی کی سطح بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔ جمعہ کی صبح پورے این سی آر میں ہوا کا معیار 999 ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ سے لوگوں کی آنکھوں میں درد اور سانس لینے میں دشواری ہو رہی تھی۔ یہ دونوں پریشانیاں آج بھی موجود ہیں۔
جمعہ کو کئی حادثات
بڑھتی ہوئی آلودگی کی وجہ سے ہائی ویز اور ایکسپریس ویز پر گاڑی چلانے والوں کو دیکھنے میں دشواری ہوتی ہے جس کی وجہ سے پورے این سی آر میں متعدد حادثات پیش آئے۔ گذشتہ روز یمنا ایکسپریس وے پر ایک حادثے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ غازی آباد میں دہلی میرٹھ ایکسپریس وے پر 30 گاڑیوں میں خوفناک تصادم ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
مزید پڑھیں:نوئیڈا: غازی آباد میں فضائی آلودگی خطرناک زمرے میں