پلوامہ: جموں کشمیر کی وزیر صحت و تعلیم، سکینہ ایتو، نے جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں آل انڈیا انسٹیچوٹ آف میڈیکل سائنسز (AIIMS) کی کنسٹرکشن سائٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری تعمیراتی کام کاج کا جائزہ لیا۔ اپنے دورے کے دوران ایتو نے یقین دہانی کرائی کہ یہ پروجیکٹ اگلے سال نومبر تک مکمل کر لیا جائے گا، جو خطے میں معیاری طبی خدمات فراہم کرنے کے اپنے مقصد کو پورا کرے گا۔
میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے سکینہ ایتو نے کہا: ’’یہ اسپتال علاقے کے لوگوں کی فلاح و بہبود اور ڈاکٹروں کی تعلیم کے لیے ایک اہم پروجیکٹ ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’اس وقت پروجیکٹ کے اہم حصوں پر کام جاری ہے، جس کے بعد اس کو جلد ہی پائے تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔‘‘ سکینہ ایتو نے وزیر برائے تعلیم، صحت اور طبی تعلیم اور سماجی بہبود کا چارج سنبھالنے کے بعد ضلع پلوامہ کا پہلا دورہ کیا۔
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے دورے کے دوران سکینہ ایتو نے ضلع اسپتال پلوامہ، این ٹی پی ایچ سی راجپورہ کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے ضلعی اور سیکٹری سطح کے افسران کے ساتھ میٹنگ منعقد کی۔ سکینہ ایتو نے ضلع ہسپتال پلوامہ کے اپنے دورے کے دوران مختلف وارڈز کا بھی معائینہ کیا کیا اور ہسپتال کے کام کاج کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ ہسپتال میں علاج کے لئے آنے والے لوگوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے جوش و خروش سے کام کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ایمز جموں میں او پی ڈی خدمات کا آغاز - AIIMS Jammu OPD Service Started