ETV Bharat / international

پی ایم مودی کا گویانا دورہ، صدر محمد عرفان نے استقبال کے لیے پروٹوکول توڑا

گویانا کے صدر محمد عرفان نے پروٹوکول توڑا کر وزیر اعظم نریندر مودی کا استقبال کیا۔

پی ایم مودی کا گویانا دورہ
پی ایم مودی کا گویانا دورہ (ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 2 hours ago

جارج ٹاؤن: وزیر اعظم نریندر مودی بدھ کو گویانا پہنچ گئے۔ وہ 56 برسوں میں گویانا کا دورہ کرنے والے پہلے بھارتی وزیر اعظم ہیں۔ گویانا کے صدر محمد عرفان علی نے پروٹوکول توڑتے ہوئے ایئرپورٹ پر کابینہ کے ایک درجن سے زائد وزراء کے ساتھ پی ایم مودی کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم کی آمد پر گویانا کے صدر نے گلے مل کر ایک دوسرے کا استقبال کیا۔ اس کے جارج ٹاؤن میں پی ایم مودی کا باضابطہ استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

جانکاری کے مطابق اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم مودی گویانا کی پارلیمنٹ کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ وہ کیریبین پارٹنر ممالک کے لیڈروں کے ساتھ دوسری انڈیا کیریکوم چوٹی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم کے دورہ گویانا سے قبل ایک پریس کانفرنس میں وزارت خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم کا یہ دورہ گویانا کے صدر محمد عرفان علی کی دعوت پر ہو رہا ہے۔ وزارت خارجہ کے سکریٹری (مشرق) جے دیپ مجمدار نے کہا کہ حال ہی میں بھارت اور گویانا کے بیچ اعلیٰ سطح کے رابطے مضبوط ہوئے ہیں۔ صدر عرفان علی خود جنوری 2023 میں پرواسی بھارتیہ دیوس کے مہمان خصوصی تھے۔

یہ بھی پڑھیں: برازیل: پی ایم مودی کی اطالوی وزیر اعظم کے ساتھ اہم مسائل پر دو طرفہ بات چیت

انہوں نے کہا کہ صحت، رابطے اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں گویانا کے ساتھ ہماری ترقیاتی شراکت داری دیرینہ ہے۔ گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز (GRSE) نے ایک سمندری یاٹ بنایا ہے، جسے ہم نے گذشتہ سال گویانا کو فراہم کیا۔ ہم نے اس سال گویانا کو لائن آف کریڈٹ کے تحت دو ایچ اے ایل 228 طیارے بھی فراہم کیے ہیں۔ گویانا کے تقریباً 30 ہزار مقامی کمیونٹیز کے 30 ہزار گھروں کو سولر لائٹنگ فراہم کی گئی ہے۔ اب تک ہمارے پاس گویانا سے آئی ٹی ای سی کے 800 سابق طلباء ہیں جنہوں نے ہندوستان میں تعلیم حاصل کی ہے۔ ہم گویانا کے ساتھ ہائیڈرو کاربن سمیت صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور دفاع کے شعبوں میں بھی شراکت کی امید رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ایم مودی کو نائیجیریا کے اعلیٰ ترین ایوارڈ سے نوازا گیا

گویانا کے دورے کی وضاحت کرتے ہوئے مجمدار نے کہا کہ وزیر اعظم مودی صدر عرفان علی کے ساتھ وفد کی سطح پر بات چیت کریں گے۔ وزارت خارجہ کے عہدیدار نے مزید کہا کہ گویانا دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت ہے اور اس بات پر زور دیا کہ بھارت کو مستقبل میں مختلف شعبوں میں ان کے ساتھ شراکت کا موقع ملے گا۔ مجمدار نے کہا کہ یہ دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت ہے اور ہمیں مختلف شعبوں میں ان کے ساتھ شراکت کے مواقع حاصل ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.