مولانا سید سلمان ندوی نے کہا کہ مختلف مسلک و خانوں میں تقسیم مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر آنے کی سخت ضرورت ہے تاکہ ہمارے اختلاف کا کوئی تیسرا فائدہ نہ اٹھا سکے۔
انہوں نے کہا کہ چاہے وہ شیعہ ہوں، دیوبندی یا بریلوی یا کسی بھی مسلک سے تعلق رکھنے والے ہوں، سب کی کشتی غرق ہونے والی ہے۔ صرف اللہ کے دیئے ہوئے ایک ہی دین کے پیروکار ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ بریلی شریف میں جا کر ہم نے مولانا توقیر رضا سے ملاقات کی اور مذہبی معاملات میں بہت خوبصورت اور خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی اور امید ہے کہ آنے والے وقت میں اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔
الہ آباد یونیورسٹی کی وائس چانسلر کے لاؤڈ اسپیکر سے فجر کی اذان کی شکایت کے سلسلے میں انہوں نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہت افسوس کی بات ہے کہ وائس چانسلر صاحبہ کو عربی زبان نہیں آتی۔ اگر میری ملاقات ہوگی تو ان کو اذان کے مطلب اور معنیٰ سمجھائیں گے۔ انہیں امید ہے کہ نہ صرف ان کی روح کو سکون ملے گا بلکہ اس سے خوش بھی ہوں گی۔
مزید پڑھیں:
'لاؤڈ اسپیکر سے اذان دینے پر کوئی پابندی نہیں'
وسیم رضوی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ شخص انتہائی لالچی، خود غرض اور مفاد پرست ہے۔ انہوں نے سخت الفاظ میں وسیم رضوی کی عرضی کی مذمت کی اور سزا کا بھی مطالبہ کیا۔