علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ڈس ابیلٹی یونٹ کے ایک خصوصی پروگرام میں اے ایم یو میں زیر تعلیم معذور طلبہ کو امدادی سازو سامان تقسیم کیے گئے جس میں ٹرائی سائیکل، پین ڈرائیو، سائنسی کیلکو لیٹر، وہیل چیئر، کین اور کرچ وغیرہ شامل ہیں۔ مہمان خصوصی پروفیسر عفیف اللہ خاں (او ایس ڈی ڈیولپمنٹ) نے کہا کہ یہ ساز و سامان اور آلات طلبہ کے کام آئیں گے اور ان کی مجموعی فلاح و بہبود کو بہتر بنائیں گے۔ انہوں نے مختلف مذہبی صحیفوں کا حوالہ دیا جس میں لوگوں سے معذور افراد کی مدد کی اپیل کی گئی ہے۔ Equipment was Distributed to Disabled Students in AMU
تقریب کی صدارت کرتے ہوئے ڈس ایبلٹی یونٹ کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر فرخ حفیظ نے معذور افراد کے لیے حکومت ہند کی مختلف اسکیموں اور ڈیس ابیلٹی یونٹ کی سرگرمیوں کے بارے میں گفتگو کی۔ مہمان اعزازی پروفیسر حمد سلیم (صدر شعبہ, سنی دییات) نے کہا "معذور افراد کے لیے مشین اور آلات رکاوٹوں کو دور کرتے ہیں اور جسمانی صلاحیتوں کو بڑھا کر زندگی آسان بنا تے ہیں۔ یہ بات ان کے معیار زندگی کو بہتر بنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
- Saviour Award For AMU Doctors: اے ایم یو ڈاکٹروں کو 'دی سیویئر' ایوارڈ سے نوازا گیا
ڈاکٹر عبدالصمد (اسٹنٹ ڈی ایس ڈبلیو)، احمدی اسکول کے ڈاکٹر خورشید احمد اور نیاز احمد نے امدادی آلات کی معقول فراہمی پر زور دیا۔ ڈاکٹر شگفتہ نیاز نے شکر یہ ادا کیا، جب کہ ڈاکٹر وسیم رضا خاں نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ واضح رہے معزوری یونٹ 27 ستمبر 2002 کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں UGC کے ذریعے جسمانی طور پر معذور طلباء کو بااختیار بنانے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔ یونٹ گزشتہ بیس سالوں سے اس سمت میں کام کر رہا ہے تاکہ اسے تفویض کردہ مقاصد کو حاصل کیا جا سکے۔