ضلع بارہ بنکی میں روڈویز بس اسٹاپ کے سامنے واقع محکمہ جنگلات کے دفتر میں تمام رینجرس کے افسر اور ملازم جمع ہوئے۔
اس کے بعد 9 اگست کو ہوئی شجرکاری مہم میں نمایاں کردار ادا کرنے والے تمام ملازمین کو اعزاز سے نوازا گیا۔
اعزاز میں انہیں سند اور میڈل پہنایا گیا۔ اس تقریب مالی سے لیکر رہنجرس تک کل 37 لوگوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔
اعزاز حاصل کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اس اعزاز سے انہیں بہتر کام کرنے کی طاقت ملے گی اور مستقبل میں اس سے بھی بہتر کام کر سکیں گے.