ETV Bharat / state

لوگ پیدل یا سائیکل سے گھر جانے پر مجبور

قومی دارالحکومت دہلی اور این سی آر کے علاقوں سے لاک ڈاؤن کے دوران کمپنیوں میں کام کرنے والے ملازمین اپنے آبائی وطن سائیکل کے ذریعہ جانے پر مجبور ہیں۔

employee going to home by cycle from gurgaon
لوگ پیدل یا سائیکل سے گھر جانے پر مجبور
author img

By

Published : Mar 28, 2020, 10:55 PM IST

اپنے آبائی وطن جانے والوں کے لئے حکومت نے بسوں کا انتظام تو کر دیا ہے لیکن وہ کافی نہیں ہے، بسوں میں گنجائش سے زیادہ بھیڑ ہے، لوگوں کو زبردستی ان میں ٹھونسا جا رہا ہے، عوام بسوں کی چھت پر بھی بیٹھ کر جانے کو مجبور ہے اور اسی لئے لوگ پیدل یا سائیکل سے گھر جانے کو تیار ہیں۔

لوگ پیدل یا سائیکل سے گھر جانے پر مجبور

گڑگاؤں کی ایک پرائیویٹ کمپنی میں کام کرنے والے تین ملازمین نے سائیکل سے ہی اپنے گھر ضلع قنوج جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ آج علی گڑھ پہنچ چکے ہیں اگر یہاں سے اِنھیں کوئی بس ملتی ہے تو وہ اس کے ذریعہ قنوج جائیں گے۔

گڑگاؤں سے ضلع قنوج جانے والے گووند سنگھ نے بتایا کہ 'ہم گڑگاؤں سے آرہے ہیں اور ہمیں قنوج جانا ہے'۔

واضح رہے کہ گووند سنگھ دہلی کی ایک نجی کمپنی میں بر سر روزگار تھے لیکن لاک ڈاؤن کے سبب انھیں یہ ملازمت چھوڑنی پڑی اور اب وہ کھانے پینے اور رہنے کی تکلیف کے سبب اپنے آبائی وطن لوٹنے کو مجبور ہوگئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہاں سے اگر ہمیں کوئی بس مل گئی اور سائیکل رکھنے کی اجازت بھی مل گئی تو بس جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.