میرٹھ میں بجلی محکمہ کے ملامین نے سبھی کاموں کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے۔ ملازمین ریاستی وزیر توانائی شری کانت شرما سے استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں اور ساتھ پی ایف بدعنوانی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔
مظاہرین نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سبھی بجلی ملازمین کی پی ایف کی تحریری شکل میں حفاظت کی یقین دہانی کرائے اس کے بعد ہی یہ مظاہرہ ختم ہوگا ورنہ دن بہ دن اس احتجاج میں مزید شدت لائی جائے گی جس کا اثر نہ صرف حکومت پر ہوگا بلکہ عوام کو بھی اس احتجاج کے سبب پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ اترپردیش بجلی محکمہ کے چند اعلی افسران نے ملازمین کے کروڑوں روپے پی ایف کو ایک کمپنی میں سرمایہ کاری کے طور پر استعمال کردیا اور اب یہ کمپنی دیوالیہ ہونے کے دہانے پر ہے۔
حالانکہ اترپردیش کے وزیر توانائی شری کانت شرما نے اس بدعنوانی پر جانچ کرانے کی بات کہی ہے اور اس معاملے میں ملوث افراد پر کارروائی کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے لیکن احتاج کرنے والے ملازمین ان کی اس بات سے مطمئن نہیں ہیں۔