ETV Bharat / state

Eid Milan Reception بڈھانہ میں جمعیۃعلماء کی جانب سے عید ملن تقریب کا اہتمام کیا گیا - عید ملن استقبالیہ تقریب

مولانا نذر محمد قاسمی نے کہا کہ تہواروں پر ہمیں ایک دوسرے سے ملنا چاہیے اورعید ملن وغیرہ جیسے پروگرام منعقد ہونے چاہئیں، تاکہ فرقہ پرست طاقتوں کو مناسب جواب دیا جاسکے۔ تقریب کی صدارت کر رہے جمعیۃ علماء بڈھانہ کے صدر حافظ شیر دین نے مہمانوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ عید ملن استقبالیہ تقریب منعقد کرنے کا مقصد سماج میں بھائی چارے کو مضبوط کرنا ہے اور نفرت ختم کرکے محبت کو عام کرنا ہے، تاکہ ملک میں پیار و محبت کی ہوائیں چلیں اور نفرت ختم ہو۔

جمعیۃعلماء شاخ بڈھانہ کے زیراہتمام عید ملن استقبالیہ تقریب منعقد

author img

By

Published : May 11, 2023, 3:45 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے قصبہ بڑھانا میں جمعیۃ علماء ہند شاخ بڈھانہ کے ذریعہ کھتولی موڈ پر واقع گرین پبلک اسکول میں عید ملن استقبالیہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ عید ملن کی تقریب میں علاقے کے معززین شخصیات کے علاوہ سیاسی رہنماء و مذہبی و سماجی اور مختلف تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اس موقع پر عید کی مبارکباد دیتے ہوئے تمام مقررین نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند نے عید ملن استقبالیہ تقریب کا انعقاد کرکے بھائی چارے کا جذبہ بیدار کیا ہے جو کہ اپنے آپ میں ایک مثال ہے۔ مقررین نے کہا کہ ایسے پروگراموں کا مقصد محبت اور بھائی چارے کو بڑھانا ہے۔
مولانا نذر محمد قاسمی نے کہا کہ تہواروں پر ہمیں ایک دوسرے سے ملنا چاہیے اور عید ملن وغیرہ جیسے پروگرام منعقد ہونے چاہئیں، تاکہ فرقہ پرست طاقتوں کو بھی سبق ملے۔ تقریب کی صدارت کر رہے جمعیۃ علماء بڈھانہ کے صدر حافظ شیر دین نے مہمانوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئےکہا کہ عید ملن استقبالیہ تقریب منعقد کرنے کا مقصد سماج میں بھائی چارے کو مضبوط کرنا ہے اور نفرت ختم کرکے محبت کو عام کرنا ہے، تاکہ ملک میں پیار و محبت کی ہوائیں چلیں اور نفرت ختم ہو۔

مولانا نذر محمد قاسمی نے کہا کہ یہ ہماری پرانی تاریخ ہے کہ تہواروں کے موقع پر تمام مذاہب کے لوگ مل جل کر تہوار مناتے ہیں اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں۔حافظ شیردین نے کہا کہ جمعیت علماء ہند بلا تفریق کام کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت کے بزرگوں نے انگریزوں کے خلاف لڑ کر ملک کو آزاد کرایا اور امن کے لیے جدوجہد کی۔ تقریب کی نظامت ضلع سیکرٹری محمد آصف قریشی،حافظ تحسین اور مفتی عبدالقاسمی نے مشترکہ کی۔ انہوں نے عید ملن کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ عید ملن استقبالیہ تقریب کا مقصد آپسی بھائی چارے اور نفرتوں کی دیوارکو ختم کرکے بھائی چارہ قائم کرنا ہے۔
کیرانہ لوک سبھاسےسپا انچارج اقراء حسن نے کہا کہ ملک ہندوستان میں مختلف تہوار منائے جاتے ہیں اور یہ اس ملک کی خصوصیت رہی ہے کہ تمام مذاہب کے لوگ ایک دوسرے کے تہواروں میں شرکت کرکے خوشیاں مناتے ہیں اس طرح کی تقریبات کی ضرورت ہے اور انہوں نے منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی تعریف کی۔ سابق راجیہ سبھا ایم پی ہریندر ملک نے کہا کہ ہمارے آئین نے سب کو مساوی حقوق دیئے ہیں۔مسلمانوں کو کسی کو دیش بھکتی کا سرٹیفیکیٹ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔
سماجودی پارٹی کے سابق ضلع صدر پرمود تیاگی نےجمعیۃ علماء کے کارناموں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جس نے بھی تاریخ پڑھی ہے، وہ جمعیۃ علماء ہند کے کارناموں سے واقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ماحول کو خراب کرنے میں مصروف ہیں انہیں ہوشیار رہنا چاہئے۔ میرانپور کے ایم ایل اے چندن چوہان نے بھی اپنا خیال ظاہر کیا کہ معاشرہ نیک نیتی سے ترقی کرتا ہے۔انہوں جمعیۃ علماء ہند کی خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ بڈھانہ کے ایم ایل اے راج پال بالیان نے کہا کہ سماج میں ہندو مسلم ایک ساتھ رہتے ہیں تو امتیازی سلوک کیوں؟ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل جل کر رہنا ہے۔ آخر میں مولانا عمران حسین پوری کے خطاب پر تقریب کا اختتام ہوا۔

مزید پڑھیں:Three Branches Of Shaheen Group Will Be Inaugurate:کانپورمیں شاہین گروپ کی تین شاخوں کا افتتاح کیا جائے گا

تقریب سے مولانا مکرم قاسمی، حاجی شاہد تیاگی، وجے کوشک، مولانا ساجد ضلع صدر جمعیۃ علماء شاملی، مولانا خالد، سبودھ تیاگی، مولانا شعیب، احتشام صدیقی راشد عظیم مولانا سید سعد،مفتی محمد عدنان منصورپوری وغیرہ نے خطاب کیا۔ پرتاپ تیاگی ، ڈاکٹر نور حسن سلیمانی ، عبد الجبارضلع پنچایت ممبر ، حاجی جمشید جولا ، قاضی ندیم ، ممبر راشد منصوری ، حاجی شرافت علی ، مولانا شیب عالم، حافظ تحسین، محمدآصف قریشی ، اسلام منصوری، اسلام سیفی، قاری عبدالقادر فلاحی،محمد اصغرقریشی، شاہد قریشی، حافظ شہزاد، مولانا نسیم،عارف قریشی، اسرار قریشی، حافظ اللہ مہر حافظ کامل، گلفام خان، نسیم قریشی، محمدعمران قریشی، شاہد اسرائیل،محمدنواب قریشی،ماسٹراجکمار قریشی، الطاف قریشی، اشرف قریشی، مفتی یامین،مفتی عدنان منصورپوری،مولانا سید سعد خانجہانپوری، وغیرہ کے علاوہ سینکڑوں لوگ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.