ریاست اترپردیش میں عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی جانب سے وائس چانسلر رہائش گاہ پر طلبہ کے لئے ہر سال عید ملن کا اہتمام کیا جاتا تھا جو اس سال کورونا کی وجہ سے نہیں کیا جائے گا.
اطلاعات کے مطابق عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر وائس چانسلر کی جانب سے یونیورسٹی کے طلباء اور تدریسی و غیر تدریسی ملازمین کے لئے عید ملن کا اہتمام کیا جاتا تھا۔ لیکن اس سال وائس چانسلر نے اقامتی ہالوں کے لئے فنڈ مختص کیے ہیں تاکہ جو طلبہ ہال میں اب بھی مقیم ہیں ان کے لیے خصوصی طعام کا اہتمام کیا جاسکے۔
اس دوران وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اے ایم یو کے اساتذہ سابق و موجودہ طلبہ و طالبات اور ملک کے دیگر شہریوں کو نیک خواہشات پیش کی اور ان سے اپیل کی ہے کہ وہ سماج کے کمزور طبقات کی مدد کریں۔
انہوں نے کووڈ 19 کی روک تھام کے سلسلہ میں محکمہ صحت کے جانب سے جاری ہدایات پر بھی عمل کرنے کا مشورہ دیا۔
کورونا کی وجہ سے عید ملن پروگرام منسوخ - Vice Chancellor Prof. Tariq Mansoor AMU
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی جانب سے وائس چانسلر رہائش گاہ پر طلبہ کے لئے ہر سال عید ملن کا اہتمام کیا جاتا تھا جو اس سال کورونا کی وجہ سے نہیں کیا جائے گا.