وہیں ریاست اترپردیش میں مرادآباد کے بازروں میں رونق کم ہے۔ اس سلسلہ میں بازار اسوسی ایشن کے صدر دیپک اگروال نے بتایا کہ اس سال بازروں میں بھیڑ کم دیکھی گئی جبکہ گذشتہ سالوں میں دیوالی کے دوران خاصی بھیڑ دیکھی جاتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ بہت کم لوگ بازاروں میں دیوالی کی شاپنگ کر رہے ہیں۔ بازروں پر مندی کا اثر صاف دیکھا جارہا ہے۔ لوگ کورونا وبا کی وجہ سے بھی بازاروں میں آنے سے احتیاط کر رہے ہیں۔